مودی شکست خوردہ ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ہمیں چوکنا رہنا چاہیے: عبدالقادر پٹیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مودی شکست خوردہ ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو اس صدی کی عظیم فتح ملی۔ کل تک دنیا سوچ رہی تھی اور اس ایوان میں بھی خیالات ابھرے کہ ہم کسی سے کمتر ہیں۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کی ساری سیاسی قوتوں نے اتحاد کا مظاہرہ پیش کیا۔ افواج پاکستان، سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کو تاریخی کامیابی دلائی، بھارت نہیں پوری دنیا پر ثابت کر دیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہمارے پاس وطن یا کفن ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے، بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کل سرینڈر مودی کی تقریر سن رہا تھا، مودی کہہ رہا تھا کہ ہم ایٹمی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بلیک میل نہیں کر رہے تھے، ہماری یہ وارننگ ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہ دیکھنا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کیا دہشت گردی دیکھی ہے، ہم تو ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید کرا بیٹھے ہیں۔ ہماری مسجدیں، امام بارگاہیں بھارت کی پراکسی کی وجہ سے غیرمحفوظ ہیں۔ تحریکیں، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کراچی کا امن برباد کرنا سب کا تانا بانا بھارت سے ملتا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس تو ثبوت بھی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، مودی اپنی فیس سیونگ کے لیے کسی بھی خطرناک حد تک جا سکتا ہے۔ مودی اپنی سیاسی شہرت کےلیے لاشیں مانگتا ہے، لاشوں پر سیاست کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عبدالقادر پٹیل قومی اسمبلی
پڑھیں:
عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پاکستان کی زندگی کی علامت دریائے سندھ پر حملہ کرنے نہیں دیں گے، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔
بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، جنگ شروع ہوئی تو دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مودی کے پانی روکنے کی دھمکی کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے، مودی کے جھوٹ کو پوری دنیا میں میں بے نقاب کردیا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہ پاکستان پر بھارت نے رات کے اندھیرے پر حملہ کیا،جنگ چھیڑی، پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی لیکن ختم پاکستان نے کی، پاک افواج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، بھارت نے عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کے پانی پر حملہ کیا، دریائے سندھ کا پانی سندھ سمیت پورا پاکستان پیتا ہے۔