شہر قائد کے اسپیشل طلبہ نے جاپان اور ملائیشیا میں تائیکوانڈو میں نام روشن کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے 8 اسپیشل طلبہ نے جاپان اور ملائیشیا میں ہونے والی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر عامر شہاب اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسپیشل طلبہ نے جاپان میں واٹا اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 6 اور 2 سلور میڈل اپنے نام کیے، جب کہ ملائیشیا تائیکوانڈو ٹیسٹ میچ میں 7 گولڈ میڈل اسپیشل طلبہ نے پاکستان کو جتوائے۔ ’کے وی ٹی سی‘ کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا ’’کھیل میں اسپانسرز شپ ضروری ہے، کرکٹ میں اسپانسر شپ نے کرکٹ کو تباہ کیا ہے، مگر دیگر کھیلوں میں اگر اس طرح اسپانسر شپ ملنے لگے تو ہر کھیل میں ہم آگے ہوں گے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ کے وی ٹی سی ان اسپیشل طلبہ کو ہر طرح سے تعاون کر رہا ہے۔ تائیکوانڈو استاد نجم نے کہا یہ بچے فرشتوں کی طرح ہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ وکیشنل ٹرینگ سینٹر کے ڈائریکٹر کی عامر شہاب نے کہا ’’لوگوں کی سپورٹ کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے، ان بچوں پر ہم نے دو سال کی محنت کی تھی جس کا نتیجہ اچھا رہا۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ کے وی ٹی سے کے طلبہ نے 50 ممالک کے درمیان مقابلہ کیا، 7 ہزار طلبہ میں سے 8 طلبہ نے پاکستان کو میڈلز جتوایا، اور 50 ممالک میں پاکستان کا جھنڈا سب سے اوپر تھا۔ عامر شہاب کا کہنا تھا کہ ان اسپیشل طلبہ کے والدین نے بھروسہ کیا اور انھیں ہمارے ساتھ بھجا، جب ہم جیت کر وطن واپس پہنچے تو ان کے والدین نے ہمارا استقبال کیا۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جاپان کی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹوکیوسٹاک ایکسچینج کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اے ایف پی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس میں 2.8 فیصد یا 1162.86 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوریہ بڑھ کر 42,983.34 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تاہم بعد از دوپہر کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس میں معمولی کمی آئی۔

آئی وائی کاسمو سیکیورٹیز نے اپنی مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ امریکاچین تجارتی مذاکرات میں کشیدگی میں کمی اور امریکی شرح سود میں ممکنہ کمی سے متعلق قیاس آرائی نے جاپانی کمپنیوں کی بحالی کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی امیدوں کو تقویت دی ہے، اس رجحان کے باعث خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

دوپہر کے وقفے کے بعد بھی وسیع پیمانے پر حصص میں تیزی دیکھی گئی۔

امریکی ٹیکنالوجی شیئرز میں اضافے کے بعد جاپانی ٹیک انویسٹر سافٹ بینک گروپ 7.07 فیصد اضافے کے ساتھ 14,845 ین پر پہنچ گیا جبکہ سیمی کنڈکٹر ٹیسٹنگ بنانے والی کمپنی ایڈوانٹیسٹ 7.34 فیصد بڑھ کر 11,255 ین پر پہنچ گئی۔آٹو میکر ٹویوٹا کے حصص میں 3.14 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2,860 ین تک پہنچ گئی جبکہ یونیکلو کے آپریٹر فاسٹ ریٹیلنگ کے حصص 4.67 فیصد بڑھ کر 48,440 ین ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں بہت پاکستانی قید ہیں، مدد کرنیوالا بھی کوئی نہیں ہوتا، علامہ راجہ ناصر کا انکشاف
  • جاپان کی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، میر سرفراز بگٹی
  • ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 4 میڈلز
  • بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کا چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے منصوبوں کا دورہ
  • یومِ آزادی معرکہ حق: پاکستان سے محبت کا عہد، شہریوں کی زبانی
  • معرکہ حق یوم آزادی، قومی ترقی میں ہیروز آف پاکستان کی روشن داستانیں
  • ایک سال میں 9 لاکھ سے زائد افراد کی کمی! جاپان کا آبادی بحران شدت اختیار کر گیا
  • وزیراعظم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جاپان جائیں گے،معاشی پیکج اور معاہدے متوقع
  • پاکستانی وزیراعظم کا 20 برس بعد جاپان کا تاریخی دورہ، بڑے معاشی پیکج اور اہم معاہدے متوقع