عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گئے۔خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیرول رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،3نہتے طلبا کو شہید کردیا جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا اب آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعتراضات کے ساتھ سماعت
پڑھیں:
دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا شیڈول، محکمہ ماحولیات کا سخت کریک ڈاؤن کا اعلان
سٹی 42 : محکمہ ماحولیات کی جانب سے پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔
گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیسوں کا نیا اور حتمی شیڈول جاری کردیا گیا۔ 15 نومبر کے بعد گرین سٹیکر کے بغیر کوئی گاڑی موٹروے یا شہر کے داخلی راستوں پر داخل نہیں ہو سکے گی۔
ای پی اے پنجاب نے آج سے پیڈ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا۔ آج سے گاڑیوں کے اخراج ٹیسٹ کی فیس لازمی طور پر وصول کی جائے گی۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
موٹر سائیکل کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 100 روپے مقرر، رکشے کے لیے اخراج ٹیسٹ فیس 300 روپے مقرر کردی گئی۔ اسکے علاوہ 1000 سی سی تک کی کاروں کیلئے فیس 500 روپےمقرر، 1000 سے 1500 سی سی کیلئے 800 روپے مقرر، 1500 سے 2500 سی سی گاڑیوں کیلئے فیس 1000 روپے، اور 2500 سے 4500 سی سی کے لیے 1500 روپے مقرر، 4500 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے دھوئیں کے معائنے کی فیس 2000 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
تمام ادائیگیاں صرف ای پے سسٹم کے ذریعے ہوں گی، نقعد ادائیگی مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔
بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی لگ گئی
ڈی جی کی جانب سے تمام اسٹیشنز پر فیس اور ادائیگی بارےمعلومات نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ترجمان ساجدبشیر کا کہنا ہے کہ ہر آفسر کو آئی ڈی جاری کی جائے گی ، اپنی آئی ڈی کے استعمال کا ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنیوالے افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔