ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ترک صدر نے پاکستانی قوم کی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی پر خوشی ہے، تنا کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔
ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا ایک بار پھر واضح اعلان کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک سطح تک پہنچ جانے والے تنا کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے انتہائی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ موقف پر ایک بار پھر مبارک پیش کرتا ہوں۔ترکیہ کے صدر نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں اور خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ترکیہ انشا اللہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور برے وقت میں کھڑا رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں عمران خان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی قوم کے درمیان کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکییشن کے مطابق منگل کو اسٹیٹ بینک، ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا، بروز منگل کو مرکزی بینک اور ملک بھر میں ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمرشل بینکس بھی یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، تاہم عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک ہالیڈے کا سرکلر جاری کردیا گیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار ویکلی آف کے باعث اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس پہلے ہی بند ہوں گے، پیر 30 جون کو مالی سال کے اختتام پر بینکس اور اسٹیٹ بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔