18 سال بعد پشاور سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، آئی جی کے پی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 18 سال بعد پشاور سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوگا، 700 سے زائد کیمروں سے 100 سے زائد مقامات کی نگرانی ہوگی۔
آئی جی نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی ٹیم ہماری معاونت کرے گی، سیف سٹی پراجیکٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ 17 ارب میں بنا ہم 2 ارب روپے لگا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیف سٹی
پڑھیں:
اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
— فائل فوٹوکیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس اور اے لیول کے نتائج جاری کر دیے۔
جون 2025ء کی سیریز میں 700 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زائد امیدواروں نے کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ اس میں کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 9 سو سے زائد مظامین تھے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول مضامین طبعیات، ریاضی، کاروبار، کیمیاء اور کمپیوٹر سائنس تھے۔
دوسری جانب آئی جی سی ایس ای اور او لیول کے نتائج 19 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔
کیمبرج میں بین الاقوامی تعلیم کے لیے پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے جون 2025ء کے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت، لگن اور قابل ذکر کارکردگی، علاقائی کشیدگی اور مبینہ پیپر لیک کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود واقعی متاثر کن رہی۔
میں اپنے اساتذہ، اسکولوں اور شراکت داروں کی بھی ممنون ہوں، جن کی انتھک محنت سے کیمبرج کے امتحانات بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوئے۔