مایا علی اور بلال اشرف دو مشہور پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور ہٹ پراجیکٹس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ مایا علی نے شہرت مشہور  ڈراموں جیسے ’دیارِ دل‘، ’عون زارا‘، ’شناخت‘، ’من مائل‘ اور ’میرا نام یوسف ہے‘ سے حاصل کی۔ جبکہ بلال اشرف نے فلم ’جانان‘ سے مقبولیت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے ’سپر اسٹار‘، ’یوں ہی‘، ’ایک ہے نگار‘ اور ’یلغار‘ جیسے منصوبوں میں کام کیا۔

مایا علی اور بلال اشرف اپنی خوبصورت دوستی اور مضبوط تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ بہت سے ڈیجیٹل میڈیا صحافی اکثر یہ رپورٹ کرتے ہیں کہ یہ دونوں اداکار ممکنہ طور پر مستقبل میں شادی کے منصوبے رکھتے ہیں۔ تاہم، مایا علی اور بلال اشرف نے اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، اگرچہ وہ اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ چند دن پہلے، انہیں لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

حال ہی میں، مایا علی نے بلال اشرف کے ساتھ راشد ٹیکسٹائل کے نئے ایمبرائڈری والے پریمیم لان کلیکشن کے لیے ایک خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیا۔ جس میں دونوں اداکار ایک ساتھ نہایت شاندار لگ رہے تھے، اور مداحوں نے ان کی دلکش کیمسٹری کو بے حد سراہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

جہاں شوبز ستارے دونوں کے فوٹو شوٹ کو سراہتے نظر آئے وہیں مداحوں نے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر کہا کہ انہیں جلد شادی کر لینی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دونوں ساتھ میں بہت پیارے لگتے ہیں جبکہ آمنہ نامی صارف کا کہنا تھا کہ کوئی ان دونوں کی شادی کروا دو۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ان کی جوڑی بے حد خوبصورت لگتی ہے اور یہ ساتھ میں بہت اچھے لگتے ہیں جبکہ سحر سہیل لکھتی ہیں کہ شادی کر لو۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلال اشرف پاکستانی ڈرامے مایا علی مایا علی شادی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلال اشرف پاکستانی ڈرامے مایا علی مایا علی شادی

پڑھیں:

برف پگھل گئی؛ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا

امریکا اور چین نے ایک ایسے تجارتی معاہدہ طے پا جانے کی تصدیق کی ہے جس کا دنیا کو کافی عرصے سے انتظار تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ایک نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں عالمی معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

صدر ٹرمپ نے جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ہم نے حال ہی میں چین کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

تاہم انہوں نے اس معاہدے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کا تسلسل ہے جہاں دونوں ممالک نے ایک عارضی تجارتی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جنیوا کے بعد لندن میں بات چیت کے مزید دور ہوئے جس کے نتیجے میں ایک "فریم ورک معاہدہ" طے پایا جسے اب باقاعدہ شکل دیدی گئی۔

امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ معاہدے پر دو روز قبل دستخط ہوئے تاہم انھوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔

ادھر چین کی وزارت تجارت نے بھی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے فریم ورک کی تفصیلات پر اتفاق کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چین برآمدی کنٹرول اشیاء کے اجازت نامے قانون کے مطابق منظور کرے گا اور امریکا بھی چین پر عائد کچھ پابندیاں واپس لے گا۔

یاد رہے کہ چین نے اپریل سے امریکا پر عائد نئی تجارتی پابندیوں کے ردعمل میں نایاب معدنیات اور میگنیٹس کی برآمدات معطل کر دی تھیں، جس سے عالمی سطح پر آٹوموبائل، دفاعی، اور سیمی کنڈکٹر صنعتوں کی سپلائی چینز متاثر ہوئی ہیں۔

امریکا نے بھی جوابی پابندی عائد کرتے ہوئے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن سافٹ ویئر اور ہوائی جہازوں سمیت دیگر مصنوعات کی فراہمی روک دی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف جنگ نے بھی عالمی معیشت کے لیے مشکلات کھڑی کردی تھیں تاہم اب غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • عامر شادی کے بعد بالکل بدل گیا تھا: تیونسی خاتون
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل 
  • راجہ کی للکار
  • برف بگھل گئی،امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • پاک بحریہ روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب
  • برف پگھل گئی؛ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
  • روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے: ایڈمرل نوید اشرف
  • لاہور‘ داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب
  • لاہور: داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب
  • مانیکا خاندان کی ایک لڑکی بلاول بھٹو سے شادی کے لیے کالا جادو سیکھ رہی ہے، ماہر علم نجوم کا دعویٰ