وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے چھ ناکے ڈیجیٹلائزڈ کر دیے گئے ہیں۔ ناکوں پر تعینات تمام پولیس اہلکارباڈی کیم کٹ لازمی استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہری اب ویڈیو لنک کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت بھی کر سکیں گے۔
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ناکوں کا سیکیورٹی ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔تمام ناکوں سے روایتی بیریئرز ہٹا کر لین سسٹم نافذ کیا جائے گا۔سترہ ناکوں پر تعینات ان فٹ اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اب ناکوں پر پینتیس سال یا کم عمر کے پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی ولی عہدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی دارالحکومت کا فیصلہ ناکوں پر
پڑھیں:
نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی
نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے مطابق زخمیوں میں 18 سالہ خاتون، 19 سالہ نوجوان اور 65 سالہ شخص شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے واقعے کے فوراً بعد 17 سالہ مشتبہ نوجوان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ رات گئے معمولی جھگڑے کے بعد ہوئی، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور اور زخمی ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔
امریکا میں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ یہ واقعہ جولائی میں مین ہٹن کے دفتر میں ہونے والی ہائی پروفائل فائرنگ کے بعد پیش آیا، جس میں بلیک اسٹون کمپنی کے ایک اعلیٰ افسر اور NYPD کے اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔