اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اورمرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے جبکہ اس دوران شازیہ ثوبیہ سومرو نے صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کئے جانے کا شکوہ کیا۔ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیاہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کیلئے نئے ٹینڈرز جاری ہونگے۔
اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو رفع دفع کرنے کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کردیں، اس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیا کہ سی ڈی اے نے 5سال میں پارلیمنٹ لاجز کی دیکھ بھال پر 90کروڑ سے زائد خرچ کئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر رینجرزاہلکاروں کو کچلنے کا کیس، ہاشم عباسی پر فرد جرم 21مئی کوعائد ہوگی والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان پنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ لاجز قومی اسمبلی کی تزئین نہ ہونے
پڑھیں:
پاکستانی پوپ گلوکارفرحان سعید اپنے خلاف سازشوں پرپھٹ پڑے
لاہور(نیوزڈیسک)عاطف اسلم، فرحان سعید اور گوہر نے مشہور پوپ جل بینڈ کی بنیاد رکھی، جس کو دنیا بھر میں عادت گانے کی وجہ سے شہرت ملی۔مشہور پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کیریئر کے دوران مشکلات کھڑی کرنے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ دس سال کا ایسا وقت گزارا جس کے دوران میرے کنسرٹ، پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ لوگ بھیجے جاتے تھے تاکہ پروگرام خراب ہو اور پھر آرگنائزر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتا تھا۔ فرحان سعید نے اس کا الزام کسی فرد واحد پر عائد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی ملی تب بھی میرا راستہ روکا گیا اور پھر میں نے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا۔
فرحان سعید نے بتایا کہ انہوں نے ان سارے حالات کے بعد اپنی آواز اور ٹیلنٹ سے لوگوں کو متاثر کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر دس سال کی انتھک جدوجہد کر کے مقام حاصل کیا۔
گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ جب میں نے معروف جل دی بینڈ میں شمولیت کی تو سازش کی گئی اور ایسی باتیں بنائی گئیں جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔
واضح رہے کہ 2000 کی دہائی میں لاہور سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں عاطف اسلم، گوہر اور فرحان سعید نے جل بینڈ کی بنیاد رکھی اور پھر اس بینڈ کو عاطف اسلم کی آواز میں گائے ہوئے گانے ’عادت‘ سے 2003 میں عالمی شہرت ملی۔
اس کے کچھ عرصے بعد عاطف اسلم نے بینڈ سے راہیں جدا کیں جس کے بعد فرحان اور گوہر نے کچھ عرصے کام کیا، گو کہ یہ بینڈ ٹوٹا نہیں تاہم اب پروگراموں اور پرفارمنس میں دونوں ساتھ نظر بھی نہیں آتے۔