Daily Ausaf:
2025-05-15@20:30:05 GMT

بم دھماکے میں اہم رہنما بال بال بچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ایک مدرسے کے قریب جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما مولانا نوراللہ کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے جے یو آئی (ف) کے رہنما حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو لوئر جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع شہزاد مدرسہ کے نزدیک مولانا نوراللہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، بم حملہ مولانا نوراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو محفوظ رہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیکیوورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بعد ازاں جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق، مولانا نوراللہ نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ دھماکے کے وقت ان کے ہمراہ مقامی پارٹی رہنما مولانا اسحاق اور مولانا امان اللہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا، ’ ہم سب محفوظ ہیں، ہم ملک میں امن اور دینی مدارس، مساجد اور تمام مسلمانوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔’واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: مولانا نوراللہ

پڑھیں:

آئی اے ای اے کی پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی تردید

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )مودی سرکار کو ایک بار پھر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے )نے پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق کرارا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق عالمی ادارے نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے، وہاں کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کی کوئی خبر نہیں۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی آئی اے ای اے نے بھارت کے حالیہ آپریشن سندورمیں فضائی حملوں کے بعد پاکستان کی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبروں کی باضابطہ تردید کی ہے۔
یہ دعوے، سوشل میڈیا اور بعض غیر ملکی میڈیا اداروں پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے تھے، ان میں الزام لگایا گیا کہ ہندوستانی میزائل نے پاکستان کے ضلع سرگودھا میں کڑانہ پہاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک تابکار واقعہ پیش آیا تھا تاہم آئی اے ای اے نے واضح کیا ہے کہ ان دعووں کی حمایت کرنے والا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
آئی اے ای اے کے ترجمان فریڈرک ڈہل نے کہا کہ ہمیں ان رپورٹس کا علم ہے، آئی اے ای اے کو دستیاب معلومات کی بنیاد پر پاکستان میں کسی بھی جوہری تنصیب سے کوئی تابکاری کا اخراج نہیں ہوا۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ اس بیان کا مقصد غلط معلومات کو دور کرنا ہے، جوہری معاملات میں دونوں ممالک کی جانب سے پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
بھارتی دفاعی حکام نے آپریشن کے دوران کسی بھی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بھی تردید کی ہے۔ ایئر مارشل اے کے بھارتی، ڈائریکٹر جنرل آف ایئر آپریشنز نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے کڑانہ پہاڑیوں یا پاکستان میں کسی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہم نے کڑانہ پہاڑیوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس مو¿قف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی کارروائیاں روایتی اہداف تک محدود تھیں اور ان میں جوہری مقامات شامل نہیں تھے۔

امریکہ اسرائیل کو روکے،انسانیت کا امن مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے: حافظ نعیم الرحمان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں گرینڈ قومی جرگے سے قبل کریک ڈاؤن، کئی رہنما گرفتار
  • پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، وزیراعظم
  • جنگ میں بھارت کو کم ازکم 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اسحاق ڈار
  • آئی اے ای اے کی پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی تردید
  • اسلام آباد: گیس سلنڈر دھماکے میں دوخواتین جاں بحق
  • اسلام آباد میں گیس سلنڈر کا دھماکا، خاتون جاں بحق
  • کوئٹہ رکن بائی اسمبلی علی جتک کے قافلے کے قریب دھماکہ ‘ ایک جاں بحق 
  • پاک فضائیہ نے دیسی ٹیکنالوجی سے رافیل کو نشانہ بنایا
  • باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا