گلگت میں گرینڈ قومی جرگے سے قبل کریک ڈاؤن، کئی رہنما گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کو گلگت سے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن اور محبوب ولی کو بھی پولیس نے اٹھا لیا۔ ادھر کھرمنگ میں قوم پرست رہنما شبیر مایار کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرینڈ قومی جرگے سے قبل گلگت بلتستان میں کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے صدر سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ کو گلگت سے پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مسعود الرحمن اور محبوب ولی کو بھی پولیس نے اٹھا لیا۔ ادھر کھرمنگ میں قوم پرست رہنما شبیر مایار کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اے اے سی کے قائدین اس جرگے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ جی بی کے تمام طبقات کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اے اے سی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ گرینڈ قومی جرگے کے حوالے سے عوام اور سیاسی و مذہبی قائدین سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ گرینڈ قومی جرگہ بلانے کا مقصد گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنا بتایا گیا تھا۔ تاہم اس سے قبل ہی حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا اور عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے قائدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر گلگت کی عدالت نے احسان علی ایڈووکیٹ کو 28 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس نے گرفتار کر لیا عوامی ایکشن کمیٹی کے احسان علی ایڈووکیٹ کو بھی پولیس نے
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی صدارت میں مٹیاری ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیشنل ایکشن پلان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں قومی ایکشن پلان کے تحت جاری کام، اقدامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ضلع میں امن و امان، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، مختلف محکموں کی رپورٹس، افغان باشندوں سے متعلق رپورٹ، سی پیک منصوبے کی سیکورٹی اور قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر کی گئی ذمے داریوں پر مجموعی طور پر غور کیا گیا۔ متعلقہ تمام اداروں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کے حوالے سے تجاویز دیں۔اجلاس میں ہوم ڈپارٹمنٹ سے موصول ہدایات — جن میں غیر قانونی بیرونی اشیا جیسے سگریٹ وغیرہ کے سائبر پیغامات، بجلی چوری، ضلع کے تمام علاقوں میں جانچ، نگرانی، سیکورٹی، انتظامی اقدامات اور عوامی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ قومی ایکشن پلان کے تحت مقرر اہداف حاصل کیے جاسکیں۔اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نور احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مٹیاری اقرا جنّت، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف حسین شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔