Islam Times:
2025-10-04@23:50:30 GMT

یوم نکبہ پر فلسطین فاؤنڈیشن کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

احتجاج سے خطاب میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اسرائیلی ڈرون ہندوستان کے ذریعہ پاکستان میں حملہ آور ہو سکتے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیوں کی ہر ممکنہ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد کے ساتھ مسلح مدد بھی کی جائے تو کہ پاکستان کی نظریاتی دشمن ریاست غاصب اسرائیل کو نابود کیا جائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

یوم نکبہ پر فلسطین فاؤنڈیشن کا کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ، فلسطینیوں کے حق کی واپسی کا مطالبہ

اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قیام کے 77 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔ مظاہرے کی قیادت ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت سمیت اسرائیل ایک ناجائز ریاست کے نعرے درج تھے جبکہ فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کے لئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چابیوں کے علامتی نشان بھی اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، علامہ قاضی احمد نورانی، احمد ندیم اعوان، علامہ باقر زیدی، علامہ مرتضی رحمانی، اسرار عباسی، یونس بونیری،سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، علامہ جعفر سبحانی، پاسٹر امانوئیل، علامہ امین انصاری، مولانا محمد قاسم اور دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ثقلین اسحاق، عبد العظیم، علامہ بدر الحسنین، علامہ عقیل انجم، ناصر رضوان ایڈوکیٹ ، علامہ شوکت مغل، علامہ عبد الغفار، علامہ عبد الوحید یونس، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ سجاد حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ:جماعت اسلامی کا مظاہرہ احتجاجی مارچ میں تبدیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-01-8
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کی قیادت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہل غزہ کو امدادی سامان خوراک و ادویات پہنچانے والے کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعرات کو نمائش چورنگی پر ہونے والا مظاہرہ مارچ میں تبدیل ہو گیا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں شرکاء نے نمائش چورنگی تا سی بریز تک پیدل مارچ کیا ۔ امریکی سرپرستی
میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے ،ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد اور گلوبل صمود فلوٹیلاکے شرکاء کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی گئی ،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے احتجاجی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب اسرائیل نے کھلی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا اور اس میں شریک 44 ممالک کے 500 سے زائد افرادکو گرفتار کرلیا۔ شرم کا مقام ہے امریکا کے لیے اور ان لوگوں کے لیے بھی جو گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء کی گرفتاری کی مذمت نہیں کرتے اور امریکا سے دوستی کی پینگیں بڑھاتے ہیں۔ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک اور ادویات پر مشتمل سامان لے کر جارہا تھا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور شرکاء کی گرفتاریوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ عوام کو بیدار کیا جائے گا کیونکہ ہمارے حکمران امریکا کے آگے گرے جارہے ہیں۔ 5 اکتوبر کو اہل کراچی لاکھوں کی تعداد میں شاہراہِ فیصل پر نکلیں گے اور اہل غزہ و فلسطین کو پیغام دیں گے کہ مزاحمت اور جدو جہد میں ہی زندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آتی۔ کہاں ہے انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس؟کہاں ہے او آئی سی اور عالمی ادارے ؟ ان سارے لوگوں کو ڈوب کر مرجانا چاہیے جو ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد بھی جاگنے پر تیار نہیں ہے۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں حماس کے مجاہدین کو جنہوں نے پیغام دیا ہے کہ ہم نے اپنی جانوں کی قربانیاں اس لیے نہیں دیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔ 730 دن مکمل ہونے والے ہیں حماس کے مجاہدین اللہ کی نصرت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ 730 دن گزرنے کے بعد بھی اسرائیل اپنے قیدیوں کو آزاد نہیں کرواسکا۔ اسرائیل کی بھول ہے کہ وہ غزہ پر اپنا تسلط قائم کرسکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال کے عرصے میں 66 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کی پناگاہیں اور صحافی برادری بھی محفوظ نہیں ہے۔ فلسطین میں ڈھائی سو زائد صحافیوں کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلوٹیلا کے کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں جو پوری دنیا کے باضمیر لوگوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ فلوٹیلا کے کارکنان انسانیت کو زندہ رکھنے کے لیے صرف خوراک پہنچانے کے لیے جارہے تھے۔ اسرائیل نے 66 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ فلسطین میں اسپتالوں، مساجداور گھروں کو تباہ کردیا ہے۔ بد قسمتی سے مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، ہمارے دشمن امریکا و اسرائیل نہیں بلکہ مسلم امہ کے حکمران بھی ہیں۔حکمرانوں نے ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے جانے والے معاہدے کی تائید معاہدہ آنے سے قبل ہی کردی۔ حکمران سن لیں کہ اگر پاکستان کی قومی پالیسی کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو پورے ملک سے تحریک اُٹھے گی۔توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا عالمی دہشت گرد ہیں ، اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ پوری دنیا کے باضمیر انسان فلوٹیلا پر حملہ کی شدید مذمت کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنے احتجاج کے ذریعے امریکا اور اس کے حواریوں اور یو این او تک آواز پہنچائے گی۔ اسرائیل فلسطین میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ہمارا عزم ہے کہ اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ ضرور ختم ہوگا اور ہم بیت المقدس پر نماز شکرانہ ضرور پڑھیں گے۔ محمد فاروق نے کہا کہ گزشتہ رات گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کے خلاف آج کراچی کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ ٹرمپ نے ایسا معاہدہ کیا جس میں حماس کو بطور فریق شامل ہی نہیں کیا گیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا فلسطین میں خوراک اور ادویات پر مشتمل سامان لے کر جارہا تھا۔ عالمی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ اور شرکاء کو گرفتار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت قافلے کے تمام کارکنان کو رہا کیا جائے اور غزہ جانے کا راستہ دیا جائے۔ مارچ سے امیر ضلع کیماڑی مولانا فضل احد ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • لاہور : پاک فلسطین فورم کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا جارہا ہے
  • اٹلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی ، 20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ، 100 سے زائد شہروں میں ہڑتال
  • گولارچی میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا
  • گھارو: جے یو آئی کا صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
  • لاہور، اسرائیلی جارحیت کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
  • آئی ایس او کراچی کا صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف احتجاج
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ:جماعت اسلامی کا مظاہرہ احتجاجی مارچ میں تبدیل
  • کراچی، صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاج
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ