یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ پاکستان کی مسلسل ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فخر کے ساتھ پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو محنت کرنی چاہیے، اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی قوموں کے بہتر مستقبل پر یقین رکھنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا: پاکستان زندہ باد! پاکستان رومانیہ دوستی زندہ باد!
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروس شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا ناروے کا تاریخی فیصلہ، اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگے تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن ستارہ امتیاز کیلئے نامزدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رومانیہ کے سفیر
پڑھیں:
صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ اقبالؒ کا پیغام آج بھی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ 1930 کا خطبۂ الٰہ آباد مسلمانوں کی خودمختاری کی بنیاد بنا۔
انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے امّت مسلمہ کی شناخت، روحانیت اور آزادی پر زور دیا ۔ اقبالؒ کے نظریات نے پاکستان کی قومی شناخت کی تشکیل کی ۔ ہم اقبالؒ کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ صدر زرداری
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ۔ اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا۔ نوجوانوں کے لیے اقبالؒ کے افکار مشعل راہ ہیں، اپنی خودی پہچانیں اور محنت سے پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں۔