کراچی میں لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کیخلاف جوڈیشل کمیشن قائم کرنیکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سندھ اسمبلی میں پیش قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے لائسنس کا بھی جائزہ لے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک کے خلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کے الیکٹرک
پڑھیں:
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔