آج بھارت بھر میں 79واں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کیساتھ منایا جا رہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے عام شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کو احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام شرکاء تقریب کا صحیح نظارہ کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 79واں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیار ہے۔ اس موقعے پر جہاں ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور تمام سرکاری اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں دہلی میں مرکزی تقریبات کے لئے تاریخی لال قلعہ کو بہترین طریقے سے سجایا گیا ہے۔ لال قلعہ پر پروگرام کا آغاز صبح سویرے مسلح افواج اور دہلی پولیس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے ساتھ ہوگا جو قومی پرچم لہرائیں گے۔ اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ پھولوں کی بارش کی جائے گی۔ اس کے بعد وزیراعظم اپنی تقریر کریں گے۔ بعد ازاں قومی ترانہ گایا جائے گا اور ہوا میں سہ رنگی غبارے چھوڑے جائیں گے۔
لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لئے عام شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کو احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شرکاء تقریب کا صحیح نظارہ کر سکیں۔ بیٹھنے کے انتظام کو عام طور پر کئی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے لال قلعہ پر یوم آزادی کے جشن سے قبل ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ ایڈیشنل سی پی ٹریفک، دہلی پولیس، دنیش کمار گپتا نے کہا "گذشتہ رات 10 سے دہلی کی سرحدوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، جس کے تحت ہم کسی بھی کمرشیل گاڑی کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندیاں اس وقت تک برقرار رہیں گی جب تک کہ لال قلعہ کی تقریبات مکمل نہیں ہوجاتیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لال قلعہ پر یوم آزادی گیا ہے
پڑھیں:
آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ مناؤں: چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ
فائل فوٹوتحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ ہوگئے۔
روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللّٰہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔‘
انہوں نے نئے آنے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔‘
چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق اور عامر الطاف بھی تھے۔
چوہدری انوار الحق آج اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری میں حصہ لیں گے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔
رائے شماری مکمل ہوتے ہی نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اپنے عہدے کا حلف لیں گے جبکہ چوہدری انوار الحق رائے شماری کے بعد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
روانگی سے قبل چوہدری انوار الحق نے کشمیر ہاؤس میں اسٹاف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، آفس اسٹاف اور سیکیورٹی اسٹاف نے علیحدہ علیحدہ تصاویر بنوائیں، وزیراعظم معمولی سیکیورٹی کے ہمراہ مظفرآباد روانہ ہوئے۔