نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لئے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے، اور آزادی ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی گئی، ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زہراہتمام پاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی گئی، بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑآئچ نے ایک پروقار تقریب میں ہائی کمیشن کے چانسری لان میں قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جبکہ ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے آزادی کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لئے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے، اور آزادی ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے۔ یوم آزادی کی تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناظم الامور ہائی کمیشن نئی دہلی
پڑھیں:
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔(جاری ہے)
قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔
انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں Emirates Loves Pakistan اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے اشتراک سے ہونے والی شاندار یومِ آزادی تقریبات کی کامیابی کو سراہا۔ تقریب میں پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی کے طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد ہوا۔