غزہ میں کمسن بچوں کے قتل عام سے متعلق یونیسیف کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
غزہ کی پٹی میں غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ہاتھوں جاری نسل کشی میں شدت آ جانے پر اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کمسن بچوں کی وسیع شہادتوں کی زیادہ تعداد کے بارے چونکا دینے والے اعدادوشمار جاری کئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ - یونیسیف (UNICEF) نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے گذشتہ صرف 2 دنوں میں ہی غزہ کی پٹی میں 45 فلسطینی بچوں کو کا قتل عام کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں یونیسیف نے غزہ کی پٹی میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں کمسن فلسطینی بچوں کے وسیع قتل عام کے سنگین اعدادوشمار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ ایک اور ''تباہ کن'' یاد دہانی ہے کہ غزہ میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ یونیسیف نے تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں کمسن بچے ہر روز ''بھوک'' سے دوچار ہوتے ہیں اور پھر ''اندھا دھند اسرائیلی حملوں'' کا نشانہ بن جاتے ہیں!
۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ میں طبی ڈھانچے پر قابض اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز حملے جاری ہیں جن کے تسلسل نے حال ہی میں خان یونس میں یورپی ہسپتال کو بھی مکمل طور پر تباہ کر ڈالا ہے۔ اس بیان کے مطابق، غزہ کے یورپی ہسپتال کی بندش کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں اہم خدمات بشمول نیورو سرجری، کارڈیک کیئر اور کینسر کے علاج میں بڑی رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں، ایسی طبی خدمات کہ جو غزہ کے دوسرے حصوں میں سرے سے دستیاب ہی نہیں! عالمی ادارہ صحت نے اس بارے بھی خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال نے غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ''از قبل محدود'' صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے، خاص طور پر چونکہ یہ ہسپتال زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے منتقل کرنے کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا تھا۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان خلیل دقران نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کو خون کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ غذائی قلت اور فولاد کی شدید کمی کی وجہ سے غزہ کے اکثر لوگ خون کا عطیہ بھی نہیں دے پاتے!!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کی پٹی میں بچوں کے کہ غزہ غزہ کے کیا ہے
پڑھیں:
پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
سرائے مغل میں پانچ بچوں کی ماں نے بیماری سے تنگ آکر ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ ام کلثوم کو مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر سے زندہ نکال لیا، خاتون کو طبی امداد کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سرائے مغل پولیس کے مطابق خاتون نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ایک نجی فیکٹری میں ملازم ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔