بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔
بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کے بعد سینیٹر شیری رحمان کا بیان بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ’ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے ‘۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا ‘۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی جس کے خلاف پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا ۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی درخواست پر کئی پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں ۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ، 2025
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اکاؤنٹ شیری رحمان کا بھارت میں
پڑھیں:
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 6