ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات، صوبے وفاق پر انحصار ختم کر دیں،آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی
آئی ایم ایف وفد کا بجٹ اخراجات پر صوبوں سے ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے صوبائی حکومتوں سے آن لائن مذاکرات کے بعد وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کے لیے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کے ساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز خود جمع کریں۔ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا ہے کہ نئے بجٹ کے ساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کے لیے وفاق پر انحصار ختم کر دیں، آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے ، آئی ایم ایف کو صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین کرائی ہے ۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کے لیے کل پاکستان پہنچ جائے گا، وفد وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک کے حکام سے بات کرے گا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں ا ئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے، خواجہ آصف
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے ۔