پسند کی شادی نہ ہونے پر سگی ماں نے اپنے تین سالہ بیٹے کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
خانپور کے نواحی علاقے موضع قادر پور میں ماں کے ہاتھوں اپنے ہی تین سالہ معصوم بیٹے کے بہیمانہ قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے.جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں انسہ بی بی نامی خاتون نے اپنے جگر گوشے عمیر علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بند صندوق میں رکھ کر کمرے کی زمین میں دفنادی۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر تھانہ ظاہر پیر کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں زمین کھودنے پر صندوق میں سے تین سالہ مقتول بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں انسہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔پولیس تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ خاتون انسہ بی بی کی اپنی پسند کی شادی نہ ہونے اور گھریلو لڑائی جھگڑوں کے باعث ذہنی دباؤ میں تھی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔
جج نے پاکپتن صدر پولیس کو یہ حکم دیا کہ وہ موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ مقدمہ صدر پولیس اسٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھا، موسیٰ نے 18 سالہ ملازم علی بہادر پر اجازت کے بغیر کمرے سے چادریں اتارنے پر غصے میں فائرنگ کردی تھی۔
بعد ازاں پولیس کو کال کی گئی، جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، انہیں حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔