کیلاش میں غیر ملکی سیاح ٹریفک میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
فیسٹیول کے بعد ٹریفک میں پھنسنے والے جرمن سیاح پالینا اور فیلکس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ بامبوریت میں ٹریفک جام تھا اور انہوں نے بروقت بس پکڑنی تھی، ٹورازم پولیس نے بروقت مدد کی اور انہیں بس تک پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ چترال کی وادی کیلاش میں چلم جوشٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاح ٹریفک میں پھنس گئے۔ کے پی ٹورازم پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر غیرملکیوں کی مدد کی اور انہیں بس تک پہنچایا۔ کیلاش میں فیسٹیول کے بعد ٹریفک میں پھنسنے والے جرمن سیاح پالینا اور فیلکس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ بامبوریت میں ٹریفک جام تھا اور انہوں نے بروقت بس پکڑنی تھی، ٹورازم پولیس نے بروقت مدد کی اور انہیں بس تک پہنچایا۔
جرمن سیاح کے مطابق صرف 40 منٹ تھے اور 30 کلومیٹر کا سفر باقی تھا، انہوں نے موٹربائیک ٹیکسی بھی لی مگر وقت پر بس نہ ملنےکا خدشہ تھا، ٹورازم پولیس وقت پر پہنچی اور انہیں بس تک پہنچایا جوکہ واقعی شاندار کام تھا۔ سیاحوں کے مطابق کیلاش میں فیسٹیول اور پاکستانی مہمان نوازی نے ان کے دل جیت لیے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹورازم پولیس ٹریفک میں کیلاش میں انہوں نے
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان
سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خصوصی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
کاہنہ ؛معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ؛ 2 افراد زخمی
سی ٹی او نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر اور وسائل سرکاری ملازمین کو سہولت فراہم کریں گے تاہم خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی بند کرنے سمیت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قانون کی پاسداری اور ٹریفک نظام میں بہتری لانا ہے۔