اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لائے، کیوں کہ ایسا کرنے سے اس کا رہا سہا سیاسی بھرم بھی ختم ہوجائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے اس کی اوقات سامنے آجائے گی، اس حرکت سے اپوزیشن کے کپڑے اتر جائیں گے اور ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 3 ساڑھے 3 سال اسد قیصر بھی اس اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ان سالوں میں جو اسمبلی کے ساتھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اگر موجودہ اسپیکر کے خلاف تحریک لائی جاسکتی ہے تو اسد قیصر کے خلاف 100 بار لانی چاہیے تھی جب وہ اسپیکر تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسد قیصر جب اسپیکرشپ کے عہدے پر تھے تو وہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ملازم بنے پھرتے تھے، کیا وجہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف دیا جائے، اس وقت ایک ہائبرڈ ماڈل اللّٰہ پاک کے فضل و کرم سے سرخرو ہوا ہے، سیاسی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں اس وقت آئیڈیل کوآپریشن ہے، یہ سلسلہ پچھلے دو ڈھائی سال سے چل رہا ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے باہمی تعاون سے ہم اپنی خراب معیشیت پر اچھے انداز میں قابو پارہے ہیں، ساری دنیا اس وقت تعریف کر رہی ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 14 اگست 1947 کے بعد یہ سب سے مبارک دن تھے جس دن ہم نے بھارت پر فتح حاصل کی، آپریشن بنیان مرصوص میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج کے ساتھ کھڑی تھی، 4 دنوں میں ہماری فوج نے جو کامیابیاں حاصل کیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بھارت کہہ رہا ہے اسرائیل اور افغانستان نے ہماری حمایت کی ہے باقی سفارتی طور پر ہم دیوالیہ تھے، ہم نے افغانستان کے لیے دو جنگیں لڑیں جو تاریخ کی فاش غلطیاں تھیں، ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہم نے افغانستان کے مامے بن کر اپنا ملک تباہ کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ہمسائے کی نسبت افغانستان سے ہمارے تعلقات اچھے رہنے چاہئیں، جب ان کی سرزمین ہمارے دشمنوں کی آماجگاہ بن جائے تو پھر ہم کیسے ان کو اپنا دوست یا بھائی کہہ سکتے ہیں، آپ کے گھر میں دشمن رہ کر میرے گھر پر فائرنگ کررہے ہوں تو کیا آپ میرے دوست رہیں گے، پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلق پر کوئی رشک کرنے والی بات نہیں ہے بلکہ افسوس کی بات ضرور ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب بھارت کے ساتھ کشیدگی یا جنگی کیفیت شروع ہوئی تو اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس شیل ہی نہیں، ہم نے یوکرین کو دے دیے، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس جہازوں کا تیل ہی نہیں، ہم جہاز اڑا ہی نہیں سکتے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ بھی ہوئی ہے، جہاز بھی اڑے ہیں اور الحمداللّٰہ ہم نے بھارت کے 6 جہاز گرائے بھی ہیں، اپوزیشن لیڈر یہ بتائیں کہ وہ جو پیٹرول آیا ہے وہ کیا آپ نے دیا ہے، دوسرا وہ کہتے تھے شیل نہیں، تو یہ جو ہم نے مارے ہیں تو کیا یہ آتش بازی کررہے تھے، یہ لوگ اپنے ملک کے متعلق یہ کہتے ہیں، اپنی عقل کو ہاتھ ماریں، یہ نارمل نہیں ابنارمل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم برآمد کنندہ ہیں بلکہ بہت بڑے اسلحے کے برآمد کنندہ ہیں، دنیا میں کسی کے پاس ہتھیار اتنا اسپیئر نہیں جتنا ہمارے پاس ہے، اپوزیشن والے اپنی سیاست کے پیچھے ملک دشمنی میں اتنے دور چلے جاتے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کے خلاف کے ساتھ

پڑھیں:

26 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر

لاہور:

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں 26اراکین پنجاب اسمبلی کے نام اور حلقوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے اراکین کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی اور ریفرنس کے حوالے سے مزید مشاورت کی۔

یاد رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی شور شرابہ، توڑ پھوڑ اور وزیراعلیٰ مریم نوازکے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔28 جون کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 26 اراکین کے خلاف ریفرنس کی دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سابق وزیر اعلیٰ میاں حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے کی کاپی بھی شامل کی گئی ہے،ریفرنس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے متعلق تمام ثبوت شامل کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ 26 ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر ہوچکا ہے، آج الیکشن کمیشن حکام سے کچھ اہم قانونی معاملات پر رائے لینا تھی۔جو لوگ گالیاں دیں گے، توڑ پھوڑ اور ہلڑ بازی کریں گے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، پی ٹی آئی والوں نے فارم 47 کا تماشہ لگایا ہوا ہے۔

آئین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، جو ارکان آئین کی پاسداری نہیں کرسکتے ان کو ہاؤس کا حصہ رہنے کاکوئی حق نہیں۔ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 63 میں عوامی نمائندوں کی اہلیت اور نااہلی کو واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔آئین کی پاسداری ہر رکن اسمبلی کا مقدس فریضہ ہے جس کا وہ حلف اٹھاتے وقت باقاعدہ اقرار کرتا ہے۔

یہ حلف کسی بھی آئینی شق یا آرٹیکل سے زیادہ اہم اور مقدس حیثیت رکھتا ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد ہر رکن اسمبلی آئین کے تابع اور تمام قوانین کا پابند ہوتا ہیان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے ساتھ وفاداری نہ صرف ایک اخلاقی و آئینی ذمہ داری ہے بلکہ اس کی خلاف ورزی آئین سے متعلقہ شقوں کو از خود لاگو کر دیتی ہے۔

کسی بھی اور شق یا آرٹیکل سے بڑھ کر اہمیت اس عہد کی ہے جو ایک منتخب نمائندہ اسمبلی میں داخل ہوتے وقت کرتا ہے، سمبلی کے نظم و ضبط، آئینی روایات، اور جمہوری اقدار کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اسپیکر نے واضح کیا کہ ایوان میں کسی بھی ایسے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو آئین، حلف یا پارلیمانی روایات کیخلاف ہو۔ ایوان کا تقدس برقرار رکھنا اور آئین کی بالادستی قائم رکھنا ہی ایک جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔ ایوان میں بدتمیزی، گالم گلوچ، اور مارپیٹ جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کی دشمنی ہے۔ایوان کا تقدس پامال کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی کورٹ میں ہے، جہاں نااہلی کے فیصلے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 26 اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
  • ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے: گورنر خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا
  • ہمارے 26لوگوں کی بحالی تک اسمبلی نہیں جائیں گے،اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر
  • اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، گورنر کے پی
  •   شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، خواجہ آصف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں: خواجہ آصف
  • بجٹ سیشن میں اپوزیشن احتجاج ہی کرتی ہے، ملک احمد خان
  • ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف