بھارتی ہیکرز فعال، ایس ای سی پی کا کمپنیوں کیلیے سائبر الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کی جانب سے بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارتی ہیکرز بھی فعال ہوگئے۔ اس صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کیلیے سائبر الرٹ جاری کردیا گیا.
مراسلہ میں کہا گیا کہ کمپنیاں بلند ترین جغرافیائی سیاسی صورتحال اور سائبر خطرے کے پیش نظر سائبر سیکورٹی کیلئے سخت اقدامات کریں ممکنہ سائبر حملے مالی معاملات کے الیکڑونک لین دین اور آپریشنل کام میں نقصان پہنچا سکتے ہیں.
سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اپنی رجسٹرڈ کمپنیوں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی سسٹم کو ملٹی فیکڑ مضبوط کریں۔ ملازمین کو اس بات کی ترغیب دی جائے کہ وہ یو آر ایل ایس کو غیرقانونی طورپر استعمال نہ کرسکیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی ہیکرز کی سائبر دہشتگردی کا سلسلہ جاری
غیرضروری کمیونیکیشن نہ کی جائے اور کسی بھی ایسے لنک کو کلک نہ کیا جائے جو کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آرہی ہو۔ اس سے کوئی بھی آپ کے سسٹم میں رسائی حاصل کرسکتاہے۔
علاوہ ازیں تمام کمپنیاں خطرے کی تشخیص اور اہم بنیادی ڈھانچے، ویب سائٹس اور پیچ کی شناخت کی حفاظتی کمزوریوں کی جانچ کا انعقاد کریں۔ جدید ترین اینٹی وائرس ٹولز اور فائر والز کو استعمال کریں۔
غیر معمولی رویوں کے لیے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔ آف لائن بیک اپ کو برقرار رکھیں اور واقعات سے بازیابی کے لیے ڈیٹا کی بحالی کو باقاعدگی سے درست کریں۔ ڈیوائس اور سسٹم میں سخت نظام لاگو کیا جائے۔ ایس ای سی پی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں میں بارش کا امکان، الرٹ جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران وزیرستان، بنوں، کرم، خیبر، کوہاٹ، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق کرک، ہنگو، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، میں بھی گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر، مری، گلیات، میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، تلہ گنگ، چکوال، میانوالی اور گردونواح میں گرد آلود ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے خراب موسم کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، کہنا ہےکہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی نقل وحرکت کی اطلاعات، بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے لیکن ہم ۔ ۔ ۔ شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کردیا