بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،وکلا اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،عمران خان کے وکلا اور دو بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر علی ظفر کو ملاقات کی اجازت مل گئی ،تینوں رہنما بانی پی ٹی آئی سےملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی،بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے اندر چلی گئیں۔
قبل ازیں لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا،بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کیلئے شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا۔
کوئٹہ کے ادارہ برائے امراض گردہ ومثانہ میں گردوں کی پیوندکاری کی سہولت کا آغاز
ذرائع کاکہنا ہے کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہ آئے،لاہور پولیس کی 11رکنی پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس باہر آ گئی ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملاقات کی اجازت مل گئی بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں نے عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو پارٹی کے سابق رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔رابطہ کاری مشن میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا ن لیگ کے رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق قیادت ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرے گی، سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سے معاملات کو حل اور درست کرنے کیلئے کردار ادا کرنےپرگفتگو کی۔ذرائع نے بتایاکہ سابق رہنماؤں نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔