توشہ خانہ 2؛ وکلائے صفائی کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
راولپنڈی:
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت وکلائے صفائی کی درخواست پر ملتوی کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور نورین خان عدالت پہنچیں تاہم علیمہ خان، سہیل خان قاسم زمان کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی سماعت میں حاضر ہوئے جب کہ میڈیا کے 5 نمائندوں کو کوریج کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، چوہدری ظہیر عباس اور عثمان گل بھی جیل عدالت میں موجود تھے۔
دورانِ سماعت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے 6 گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدر نے اس موقع پر کہا کہ 3 ماہ بعد کیس کی سماعت ہو رہی ہے، جرح کرنے کے لیے وکلا آج مصروفیات کے باعث نہیں آ سکے۔ آئندہ سماعت پر گواہوں پر جرح شروع کر دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے وکلائے صفائی کی درخواست پر توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر کیس کے چھٹے گواہ قیصر محمود پر جرح کی جائے گی اور توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں 8 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں اور وکلائے صفائی نے 7 گواہان پر جرح مکمل کرلی ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت 17 فروری کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز اور قوثین مفتی پیش ہوتے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ ٹو کیس کیس کی سماعت
پڑھیں:
راؤ انوار بریت کیس: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا
---فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، پراسیکیوشن نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل کےلیے مہلت کی استدعا کردی۔
وکیل صفائی عامر منصوب نے کہا کہ ہم بھی اپیل کے خلاف دلائل دینا چاہتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم ابھی آپ کو نہیں بلکہ صرف اپیل کنندہ اور پراسیکیوشن کو سنیں گے، ابھی تو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق...
وکیل صفائی عامر منصوب نے کہا کہ مدعی کے انتقال کے بعد بیٹے نے اپیل دائر کی، متاثرہ شخص یا ان کے قانونی وارث اپیل دائر کرسکتے ہیں۔
دو مقدمات سرکاری مدعیت میں ہیں، یہ اپیل کیسے دائر کرسکتے ہیں؟ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں نقیب اللّٰہ نام کا کوئی شخص نہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ تکنیکی معاملہ ہے اس کو بعد میں دیکھ لیں گے، عدالت کے روسٹر کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ اپیل کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر رہے ہیں، اگر یہی روسٹر جاری رہا تو ہم اپیلیں سن لیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ نے اپیلوں کی سماعت غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ عدالت نے 2023ء میں عدم شواہد پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔