علامہ باقر زیدی کی خضدار میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہے، اس سے قبل بھی پشاور سانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضا پیدا کی جارہی ہے، بھارت و اسرائیل ہمیشہ عالمی میڈیا میں پاکستان کو ایک ایسی غیر محفوظ ریاست جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی مذموم سازشیں کرتے رہیں ہیں، ماضی میں سانحہ پشاور اور آج خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جانا ضروری ہے، آج ملک و اسلام دشمن عناصر کی ہار کا دن ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، ننھے پھولوں کی قربانی رائے گاہ نہیں جائیں گی، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے، خضدار بس میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کے ساتھ عوام سے ان کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا کردار بالکل واضح ہے، جبکہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، تاہم ملکی استحکام، دفاع اور قومی یکجہتی میں اس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی اور قیامِ پاکستان میں بھی بلوچستان کے عوام نے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور 90 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مستونگ میں سیشن جج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ملک سے دہشت گردی کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کی عکاس ہیں۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاق اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو معاشی ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔