ایسا ملک جہاں اونچی ایڑی پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا لازمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کارمل بائی (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔
کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔
اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا ہے اور خواہ سیاحوں کا اونچی ہیل والے سینڈل استعمال کرنے کا ارادہ نہ بھی ہو تب بھی بہت سے سیاح اسے صرف ایک یادگار کے طور پر حاصل کرتے ہیں، سرٹیفکیٹ درخواست دہندہ کے نام پر جاری کیا جاتا ہے اور اس پر ڈیوٹی پر موجود سٹی کلرک میں سے ایک کے دستخط ہوتے ہیں۔
کارمل بائی دی سی کی سڑکوں پر عوام میں اونچی ہیلز پہننے کو غیر قانونی بنانے کا قانون سٹی اٹارنی کی درخواست پر 1963ء میں منظور کیا گیا تھا، اُس وقت بھی یہ ایک عجیب قانون تصور کیا گیا تھا لیکن اس کا ایک خاص مقصد تھا۔
اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کارمل بائی
پڑھیں:
سندھ: ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار
—فائل فوٹوسندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کےلیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار دے دی گئی۔
اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
سندھ کابینہ نے ایچ ٹی وی لائسنس کےلیے عمر کی حد 24 سال سے کم کر کے 22 سال کر دی۔
سندھ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمنٹ نے محض 5 ماہ میں 1 لاکھ ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا ٹارگٹ عبور کر لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیا خودکار جرمانہ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، خلاف ورزی پر فوری نوٹس کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹنٹڈ شیشوں کی بار بار خلاف ورزی پر 3 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔
سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی ٹریفک عدالتیں قائم کی جائیں گی، مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے۔