سانحہ 9مئی اور بھارتی جارحیت میں زیادہ فرق نہیں ، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔
تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مریم نواز کا محرم کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان اور بے مثال خدمت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے محرم الحرام میں عزاداروں کی خدمت، امن، اتحاد اور احترامِ پر صوبائی وزراء، علماء کرام، پاک فوج، رینجرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور تمام اداروں کو شاباش دی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا، پولیس، علماء اور انتظامیہ سمیت تمام ادارے لائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، پہلی بار پنجاب کے وزرا 10 دن عزاداروں کی خدمت میں فیلڈ میں موجود رہے، تمام امور کی باریک بینی سے نگرانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و احترام کا جو منظر پنجاب میں قائم ہوا، وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، محرم الحرام کے عشرہ میں بے مثال خدمت اور امن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی دھرتی امن، اتحاد اور بھائی چارے کی دھرتی ہے، محرم الحرام کے دوران عزاداروں کیلئے لنگر، مشروبات اور منرل واٹر کا بھی اہتمام کرنے پر انتظامیہ کے مشکور ہیں، محرم الحرام میں گرمی اور حبس کے پیش نظر پانی کے چھڑکاؤ کا اہتمام کرنا بھی قابل تحسین ہے۔