2025-12-12@03:19:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1150
«جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش»:
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک طور پر ممکن ہے کہ ڈھاکا علاقائی بلاک میں پاکستان کے ساتھ کسی مرحلے پر شامل ہو اور اس بلاک میں بھارت کی شمولیت نہ ہو جبکہ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایسا ممکن نہیں۔ بنگلہ دیش کے سرکاری خبر رساں ادارے بنگلہ دیش سنگ باد سنگستھا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین کہا ہے کہ ہمارے لیے اسٹریٹجک طور پر یہ ممکن ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ علاقائی سطح پر کسی اتحاد میں شامل ہو اور...
سٹی42: مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگ گئی۔ آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور رات کا وقت ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے کی سرگرمی بہت سست ہے۔ ٹیکسلا کے علاقہ میں مرگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آج شب اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ ٹیکسلا کے ریسکیو ذرائع بتا رہے ہیں کہ اچانک بھڑکنے والی آگ نے جنگل کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اگ بجھانے میں مصروف ہین لیکن یہ عمل سست ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ سے صاف نطر آ رہی ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کے سونے کا فراڈ;جیولر غائب Waseem Azmet
بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاعی سازوسامان اور متعلقہ صلاحیتوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔ یہ تاریخی معاہدہ آج ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں مسلح افواج ڈویژن کی نگرانی میں طے پایا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے معاہدے پر دستخط لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرل حسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، مسلح افواج ڈویژن نے کیے جبکہ نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے یہ دستخط جوریس وین بومیل، نیدرلینڈز کے سفیر برائے بنگلہ دیش نے کیے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم دستخط کی تقریب میں نیدرلینڈز کی وزارت دفاع کے غیر مقیم دفاعی رابطہ کار کیپٹن جی جورڈی کلین، ڈچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش میں ایک ہی دن قومی انتخابات اور چارٹر ریفرنڈم کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ۔چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ انتخابات کے دن ہی اہم جمہوری اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔ 13ویں قومی انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ 12 فروری 2026 کو ہوگی۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری رکھی گئی ہے۔شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر مقرر کی گئی ہے،...
بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کیا ہے جو ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ رِنگ سے منسلک ہے۔ اس گروہ پر الزام ہے کہ یہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کو یونان میں اعلیٰ تنخواہ والی ملازمت کے وعدوں کے ذریعے بہلا کر لیبیا منتقل کرتا تھا، جہاں انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان وصول کیا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی گرفتار ملزم محمد نذیر حسین، 55، ضلع سنامگنج سے، 10 دسمبر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حراست میں لیا گیا۔ سی آئی ڈی...
بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر ناصرالدین نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات 12 فروری 2026 کو ہوں گے، اور اسی دن جولائی نیشنل چارٹر کے نفاذ پر ایک قومی ریفرنڈم بھی کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ اوقات میں اضافہ منظور چیف الیکشن کمشنر کے مطابق 12 فروری 2026 کو انتخابات کے لیے صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ووٹنگ ہوگی، جس میں دونوں انتخابات اور ریفرنڈم کے لیے اضافی وقت دیا جائے گا۔ نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 دسمبر، نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 4 جنوری تک، مسترد شدہ نامزدگیوں پر اپیل 11 جنوری، اپیل کے فیصلے 12 سے...
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: (آئی پی ایس) بنگلہ دیش کے امور خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین نے کہا ہے کہ تزویراتی طور پر ڈھاکہ کے لیے ممکن ہے کہ وہ بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ کسی علاقائی گروپ میں شامل ہو جائے۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بنگلہ دیش کے لیے تزویراتی طور پر ممکن ہے لیکن نیپال یا بھوٹان کے لیے انڈیا کو چھوڑ کر پاکستان کے ساتھ گروپ بنانا ممکن نہیں ہے۔ توحید حسین ان کے ریمارکس کو حالیہ اسلام آباد کنکلیو میں پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق...
بنگلہ دیش کی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 انجن سے چلنے والی کشتیوں سے 1,500 بوری سیمنٹ ضبط کرلیا، جو مبینہ طور پر میانمار اسمگل کیا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز یہ کارروائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب خلیج بنگال میں سینٹ مارٹنز آئی لینڈ کے قریب معمول کی سمندری گشت کے دوران کی گئی۔ بحری حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک اسمگلنگ نیٹ ورک سمندر کے راستے بنگلہ دیشی سیمنٹ غیرقانونی طور پر میانمار منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کسٹم ڈیوٹیز سے بچ سکے۔ اس اطلاع کے بعد بحریہ...
بنگلہ دیش کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات محمد محفوظ عالم اور وزارتِ بلدیات، دیہی ترقی و کوآپریٹیوز جبکہ وزارتِ نوجوانان و کھیل کے مشیر عاصف محمود سجب بھویان نے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں مشیروں نے پیر کی سہ پہر تقریباً 5 بجے ریاستی مہمان خانہ ‘جمنا’ میں استعفے جمع کرائے، جنہیں چیف ایڈوائزر نے باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔ تاہم یہ استعفے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نافذ العمل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز دونوں مشیران جولائی کی عوامی تحریک کے دوران صفِ اول میں قیادت کے...
ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان 12ویں دوطرفہ دفاعی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ 2012 میں شروع ہوا تھا اور اب جاری 2 روزہ مذاکرات 10 اور 11 دسمبر کو بنگلہ دیش آرمڈ فورسز ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو رہے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے سینئر عسکری وفود شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں پولیس کی حفاظتی مشق، 13 نومبر کے احتجاج سے قبل سیکیورٹی اقدامات تیز سرکاری حکام کے مطابق یہ مذاکرات ڈھاکا اور واشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم فورم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 12th Bangladesh-U.S. Bilateral Defence Dialogue kicks off today at the Armed Forces Division in Dhaka.Led by BG Muhammad Ali Haider...
نئے قومی رائے شماری سروے کے مطابق اگرچہ تقریباً نصف بنگلہ دیشی شہری ملک کے اقتصادی اور سماجی مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں، لیکن نوجوان اور خواتین میں مستقبل کے بہتر دن دیکھنے کی امید برقرار ہے۔ سروے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ شہری اگلی حکومت سے سیاسی اصلاحات اور شفافیت کے حوالے سے توقعات رکھتے ہیں، جو ملک میں مثبت تبدیلی کی امید کو بڑھا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اطالوی کمپنی بنگلہ دیش کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی بنگلہ دیش کے معروف اخبار کے لیے کیے گئے ایک قومی رائے شماری سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ ملک کے شہریوں میں اقتصادی حالات، ملازمت کے مواقع اور...
عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، لیکن ریاست اس کی اجازت نہیں دے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن یہ خود ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ سیاسی شہید بننے کا موقع ملے۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے خود عمران خان سے ملنا ہی نہیں چاہتے، صرف جیل کے باہر شعبدہ بازی کی جارہی ہے،...
بنگلہ دیش اور بھارت نے ایک دوسرے کے پانیوں میں گرفتار ہونے والے ماہی گیروں کی باہمی واپسی (ریپٹری ایشن) کا عمل مکمل کر لیا جو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک مربوط انسانی ہمدردی اور سفارتی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت میں حراست میں رکھے گئے 32 بنگلہ دیشی ماہی گیر اور بنگلہ دیش میں گرفتار 47 بھارتی ماہی گیر آج سہ پہر خلیج بنگال میں بین الاقوامی بحری سرحد پر ایک منظم عمل کے تحت ایک دوسرے کے حوالے کیے گئے۔ اس موقعے پر بھارت کوسٹ گارڈ نے 32 بنگلہ دیشی...
بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) نے اپنے جنگی بیڑے کی جدید کاری کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اطالوی دفاعی و ایرو اسپیس کمپنی لیو نارڈو ایس پی اے کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا دستخط کی یہ تقریب ڈھاکا میں ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش میں اٹلی کے سفیر انتونیو الیساندرو نے شرکت کی۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور اطالوی نمائندے بھی موجود تھے۔ لیٹر آف انٹینٹ کے...
بنگلہ دیش میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق زیادہ تر شہریوں کا خیال ہے کہ آئندہ قومی انتخابات میں اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی جبکہ دوسرے نمبر جماعت اسلامی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا معروف بنگلہ دیشی روزنامہ پروتھوم آلو کے تازہ عوامی رائے عامہ کے سروے کے مطابق جماعت اسلامی ووٹرز کی پسند کے اعتبار سے دوسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے جو 2026 کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک کے سیاسی ماحول میں ایک واضح تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگرچہ سروے کی مکمل شماریاتی تفصیلات...
امریکا نے مزید 31 بنگلہ دیشی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا جو پیر کی شام ایک خصوصی امریکی فوجی طیارے کے ذریعے ڈھاکا پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار طیارہ حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا جہاں ایئرپورٹ حکام نے ڈی پورٹییز کو بریک (BRAC) کے حوالے کیا جس نے ہنگامی معاونت اور ٹرانسپورٹ فراہم کی۔ واپس آنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق نوکھالی سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق سلہٹ، فینی، شریعت پور اور کومیلا سے بتایا گیا ہے۔ کئی ڈی پورٹییز نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں سفر کے دوران تقریباً 60 گھنٹے تک ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں رکھا گیا جو...
بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی تربیت، باڈی کیمروں کی خریداری، اور ہر پولنگ سینٹر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا سیکریٹریٹ میں قانون و امن عامہ سے متعلق مشاورتی کونسل کے 17ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد، منصفانہ، محفوظ اور شفاف انتخابات کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی مناسب تربیت ناگزیر ہے۔ Today, @UNinBangladesh briefed...
بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا
بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں ونٹر پریزیڈنشل پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں مڈ شپ مین بیچ 2023اے کی تربیت مکمل ہونے پر نئے افسران کو نیول فورس میں باضابطہ کمیشن دیا گیا۔ یہ سالانہ پریڈ سمندری فورس کی روایتی اور باوقار تقریب سمجھی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر 31 مڈ شپ مین جن میں 2 خواتین افسران بھی شامل تھیں، 3 برس کی سخت عسکری تربیت مکمل کرنے کے بعد سب لیفٹیننٹ کے عہدے پر کمیشنڈ ہوگئیں۔ نمایاں کارکردگی پر اعزازات کی تقسیم...
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا...
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے رہنما اختر حسین کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ یہ ردِعمل جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ زبیر نے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے پلیٹ فارم سے جاری کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان بیان کے مطابق اختر حسین نے 6 دسمبر کو ایک پروگرام کے دوران جماعتِ اسلامی پر مسلح سیاست اور ہتھیاروں کی مشقیں کروانے کا الزام لگایا تھا۔ ایڈووکیٹ زبیر نے ان الزامات کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ جماعتِ اسلامی ایک ذمہ دار، پُرامن اور منظم سیاسی جماعت ہے جو...
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔ مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔ واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان...
بھارتی بارڈر فورس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتیں، بنگلہ دیشی طلبا کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا مطالبہ
بنگلہ دیش اسٹوڈنٹ رائٹس کونسل نے جمعے کے روز ڈھاکا یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی اور اجتماع منعقد کیا، جس میں بنگلہ دیش بھارت سرحد پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہاتھوں بنگلہ دیشی شہریوں کی حالیہ ہلاکتوں کی شدید مذمت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت سے جبری بیدخل کی گئی حاملہ خاتون کو بی ایس ایف کے حوالے کر دیا راجو مجسمہ کے قریب اجتماع کے بعد طلبہ رہنماؤں نے کیمپس کی مختلف شاہراہوں پر احتجاجی مارچ کیا جو شاہ باغ پر جاکر اختتام پذیر ہوا۔ شرکا نے نعرے لگائے،’ سرحد پر لوگ مر رہے ہیں، عبوری حکومت کیا کر رہی ہے؟، دہلی یا ڈھاکا؟ ڈھاکا، ڈھاکا، بھارتی جارحیت نامنظور۔‘ اجتماع سے خطاب...
بنگلہ دیش بارڈر گارڈز (بی جی بی) نے بھارتی خاتون سونالی کو بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کردیا ہے، خاتون کو دو طرفہ سرحدی افواج کی رسمی فلیگ میٹنگ کے دوران حوالے کیا گیا۔ بی جی بی کے مطابق یہ واقعہ 25 جون 2025 کا ہے، جب 6 بھارتی شہری، جن میں 35 ہفتے کی حاملہ سونالی خاتون اور ان کے 2 نابالغ بچے شامل تھے، کو بی ایس ایف نے کوراگرام سرحد کے ذریعے جبراً بنگلہ دیش میں دھکیل دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا حسینہ واجد کے بیانات اور میڈیا پروپیگنڈے پر بھارت سے احتجاج چپائن نواب گنج میں داخل ہونے کے بعد انہیں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر...
گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری کی علامت تھا۔ پشاور پولیس کے سی سی پی اسپیشل ٹیم کے علی الصبح پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں مقابلے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس اسپیشل ٹیموں نے پورن شانگلہ اور شاہ پور پشاور میں کامیاب کارروائیاں کیں جس میں بدنام جرائم پیشہ اور دہشت گرد گروہ لعل شیر عرف لعلے گروپ کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ گروہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور گرد و نواح میں دہشت، پولیس پر حملوں، قبضہ اور بھتہ خوری...
برطانیہ کی کئی جامعات نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کے داخلوں پر پابندیاں یا سخت شرائط عائد کردی ہیں۔ یہ اقدامات ہوم آفس کی جانب سے سخت امیگریشن قوانین اور مبینہ ویزا کے غلط استعمال کے خدشات کے بعد کیے گئے ہیں۔ برطانیہ کی 9 جامعات نے دونوں ممالک کے طلبہ کو ویزا کے لیے ہائی رسک کیٹیگری میں رکھ کر داخلوں کی پالیسی مزید سخت کردی ہے تاکہ وہ اپنی اسپانسرشپ کی حیثیت برقرار رکھ سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا کے لیے سنہری مواقع، اس مہینے سے شروع ہونے والی دنیا کی بہترین اسکالرشپس کونسی ہیں؟ یونیورسٹی آف چیسٹر نے پاکستان سے نئے داخلے خزاں 2026 تک معطل کردیے ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حال ہی...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو ممکنہ طور پر آج رات نصف شب کے بعد یا جمعہ کی صبح لندن منتقل کیا جا سکتا ہے۔ سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے ذاتی معالج اور بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے جمعرات کو ایور کیئراسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اس کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت ڈاکٹر زاہد کے مطابق لندن منتقلی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، قطری ایئرایمبولینس سابق وزیرِاعظم کو مزید علاج کے لیے لے جائے گی اور روانگی کا حتمی فیصلہ ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط...
ویب ڈٖیسک :سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، شہری مہنگی ایل پی جی گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو گئےجبکہ عوام نے سوئی گیس حکام سے فوری فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سانگلہ ہل میں سوئی گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں احمد آباد، گارڈن ٹاؤن، سمن آباد، مسلم ٹاؤن اور اسلام پورہ سمیت کئی مقامات پر کئی روز سے گیس نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک شہریوں کا کہنا ہے...
خیبرپختونخوا پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے شانگلہ اور پشاور میں کارروائیوں کے دوران 3 انتہائی مطلوب دہشت گردہلاک ہو گئے،آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں لعل شیر، جان شیر اور رمضان شیر شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں، قبضہ گروپ اور بھتا خوری میں ملوث تھے۔ آئی جی پولیس نے آپریشن ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے 3 بار سابق وزیرِ اعظم، سابق صدر کی اہلیہ اور موجودہ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (BNP) کی چیئرپرسن خالِدہ ضیا کی جلد صحتیابی کے لیے ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت سی اے پریس ونگ کے مطابق حکام نے آج صبح اعلان کیا کہ اس ہفتے جمعہ کی نماز کے بعد تمام ملک گیر مساجد میں خصوصی دعائیں منعقد کی جائیں گی تاکہ خالِدہ ضیا کی صحتیابی کے لیے دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ مندر، چرچ، پاگوڈا اور دیگر عبادت گاہوں میں بھی اپنی مذہبی روایات کے مطابق دعائیں کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔...
فائل فوٹو۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔ بنگلادیشی ہائی کمشنر سے سوال کیا گیا کہ بنگلا دیش کی ایئر لائن کون سے راستے سے کراچی آئے گی؟ تو انھوں نے کہا ہمارے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے۔
سٹی 42: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پاکستان میں بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے فارن سروس اکیڈمی میں غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان بنگلا دیش دسمبر سے کراچی میں پروازوں کے آغاز کے لیے تیارہے۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کے مطابق پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں بیمان بنگلا دیش ہفتے میں تین پروازیں کراچی لائے گا۔ فرانسیسی خطروں کے کھلاڑی نے ایک اور بنجی جمپنگ ریکارڈ بنا دیا بنگلہ دیش کی ایئرلائن کے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے،بھارت کو...
بنگلہ دیش کی نگراں حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے ڈھاکا کے ایورکیئر اسپتال جاکر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ پروفیسر یونس شام 7 بجے کے قریب اسپتال پہنچے جہاں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر، خالدہ ضیا کی میڈیکل ٹیم بشمول پروفیسر ڈاکٹر اے جے ایم زاہد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تلکدار کے علاوہ خالدہ ضیا کی بہو سیدہ شرمیلا رحمان اور چھوٹے بھائی شمیم اسکندر نے پروفیسر یونس کا استقبال کیا۔ چیف ایڈوائزر تقریباً نصف گھنٹہ اسپتال میں موجود رہے۔ اس موقع پر...
بنگلہ دیش میں 13ویں عام پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی تشدد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا یہ انکشاف ہیومن رائٹس سپورٹ سوسائٹی (ایچ آر ایس ایس) کی ماہانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ انتخابی تشدد: 2 ہلاکتیں، 262 زخمی ایچ آر ایس ایس کی نومبر رپورٹ کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے دوران مختلف جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اور 262 زخمی ہوئے۔ یہ تنازعات زیادہ تر امیدواروں کی نامزدگی کے مسائل، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور محروم امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا نتیجہ تھے۔ وسیع سیاسی تشدد: 12 اموات، 874 زخمی...
برطانوی ماہرِ طب ڈاکٹر رچرڈ بیل ڈھاکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے علاج میں معاونت کریں گے۔ خالدہ ضیا اس وقت ایور کیئر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ One of the top doctors of England’s National Health Service (NHS), Professor Richard Beale of Intensive Care Medicine at London’s King’s College, has arrived in Bangladesh for the treatment of Khaleda Zia pic.twitter.com/4wfIRqLk0P — Jashim (@jashim4truth) December 3, 2025 بی این پی چیئرپرسن کے میڈیا وِنگ کے شیعرالکبیر خان کے مطابق ڈاکٹر رچرڈ بیل بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُترے، جہاں سے وہ براہِ راست ایور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-2 ڈھاکا (صباح نیوز)بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ بنگلہ دیش الیکشن کمیشن (ای سی) نے کہا ہے کہ آنے والے 13ویں قومی انتخابات اور ریفرنڈم 8 سے 14 فروری 2026 کے درمیان منعقد ہو سکتے ہیں۔ ڈھاکہ کے انگریزی اخبار دی ڈیل اسٹار سے انٹرویو میں الیکشن کمشنر انور الحق اسلام سرکار نے کہا کہ بنگلہ دیش کے انتخابات کا شیڈول اس سال 8 سے 14 دسمبر کے درمیان اعلان کیا جا سکتا ہے۔ سیف اللہ
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں زیر علاج بی این پی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی عیادت کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے خالدہ ضیا کے جاری علاج اور مجموعی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر اور ہمت کی دعا کی۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان شدید علیل والدہ سے کب ملیں گے؟ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ وہ اپنی بیماری کے باوجود ثابت قدم ہیں، اس لیے ہم پُرامید ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب...
گزشتہ 10 روز سے شدید علیل بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان اپنی والدہ کی علالت نہ سنبھلنے کی صورت میں وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا خالدہ ضیا ڈھاکہ کے ایور کیئر اسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہیں۔ اتوار کی رات ان کی حالت اچانک بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے بتایا کہ خالدہ ضیا کے بیٹے اور پارٹی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان صرف اس وقت بنگلہ دیش واپسی کا...
بھارت میں ایک شخص کا عام سا لنچ بریک اس وقت کسی ڈزنی فلم کے سین میں بدل گیا جب ایک نہایت بےخوف گلہری نے نہ صرف اس کے پاس آبیٹھنے کی جسارت کی بلکہ اس کا ٹفن کھولنے میں بھی مدد کرنے لگی۔ انسٹاگرام صارف دیوانش بروآ کی جانب سے شیئر کی گئی اس دل موہ لینے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب متاثر کیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والی ننھی گلہری نہ صرف انسان کے قریب آنے سے نہیں ہچکچائی بلکہ بےحد اعتماد کے ساتھ پورے منظر کی ’ہیروئن‘ بن گئی۔ ویڈیو کے آغاز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوانش اپنے سرخ ٹفن کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہے، لیکن ٹفن کھولنے سے پہلے ہی ایک...
بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی بھاتیاری میں آج صدر کی کمانڈنگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 89ویں بی ایم اے لانگ کورس اور 60ویں بی ایم اے اسپیشل کورس کے آفیسر کیڈٹس نے حصہ لیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقارالزمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، کیڈٹس کو سلامی دی اور اعلی کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پروفیسر یونس کے روڈ میپ کی حمایت کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد استحکام آئےگا، بنگلہ دیشی فوج نئے کمیشن یافتہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہوں نے اپنی قسم کے ذریعے ملک کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع کی مقدس ذمہ داری قبول کی ہے۔...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیا کو قومی سلامتی قوانین کے تحت ‘وی آئی پی’ قرار دے دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفکیشن میں اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔ نوٹیفکیشن صدر کے جانب سے چیف ایڈوائزر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل (انتظامیہ) نے جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل نوٹیفکیشن کے مطابق خالدہ ضیا کو اسپیشل سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2021 کے سیکشن 2(a) کے تحت وی آئی پی حیثیت دی گئی ہے، اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ واضح رہے کہ خالدہ ضیا چند...
بنگلہ دیش نے چٹوگرام وار سیمٹری میں دفن کیے گئے 18 جاپانی فوجیوں کی باقیات کی نکاسی اور ان کی جاپان واپسی کامیابی سے مکمل کر لی۔ یہ فوجی دوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو بنگلہ دیش میں کرپشن کیس میں سزائیں جاپان کی حکومت کی جانب سے منتخب 10 رکنی ماہرین کی ٹیم 17 تا 28 نومبر 2025 کے دوران چٹگام میں موجود رہی اور نکاسی کے عمل کی نگرانی کی۔ یہ کارروائی بنگلہ دیش آرمی کے چٹگام ایریا کی مکمل انتظامی اور سکیورٹی معاونت کے تحت، ملک کی عبوری حکومت کی ہدایات کے مطابق انجام دی گئی۔ اس عمل کی نگرانی معروف آزادی...
ڈھاکا کے اسپیشل جج کورٹ نمبر 4 نے پیر کی صبح سرکاری رہائشی پلاٹس کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی پروفائل کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو مختلف مدت کی قید سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شیخ حسینہ کو 5 سال، شیخ ریحانہ کو 7 سال اور ہیمسٹیڈ اینڈ کلبرن کی ایم پی ٹولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ کو اپنی ہی قائم کردہ عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ٹُولِپ صدیق پر ایک لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سادہ...
بنگلہ دیش میں 16 سال قبل ہونے والی پُرتشدد بغاوت کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ درجنوں سینیئر فوجی افسروں سمیت قتل عام کو حکم سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے دیا تھا۔ 2009 میں ڈھاکا سے شروع ہونے والی اور ملک بھر میں پھیل جانے والی 2 روزہ بغاوت کے دوران بارڈر گارڈز بنگلہ دیش کے مشتعل اہلکاروں نے 74 افراد کو ہلاک کیا تھا، جن میں کئی اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یہ واقعہ حسینہ کے دوبارہ برسرِ اقتدار آنے کے چند ہی ہفتوں بعد پیش آیا، جس سے ان کی حکومت شدید عدم استحکام کا شکار ہوئی۔ Sheikh Hasina Ordered 2009 Bangladesh Mass Killings: Commissionhttps://t.co/jVLKlfKSh9...
بنگلہ دیش میں 2009 کی بی ڈی آر بغاوت اور اس دوران ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کی تحقیقات کے لیے قائم نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے حوالے کر دی۔ کمیشن کے چیئر میجر جنرل (ریٹائرڈ) اے ایل ایم فضل الرحمان نے دیگر کمیشن اراکین کے ہمراہ ریاستی گیسٹ ہاؤس جمونا میں پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’میوزک، میمز اور گرافیٹی‘ بنگلہ دیش میں بغاوت سے احتساب تک کے عوامی ہتھیار رپورٹ وصول کرتے ہوئے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس نے کہا کہ یہ تحقیقات ملک کے ایک انتہائی سنگین حفاظتی واقعے کے گرد دیرینہ سوالات کو واضح کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سالوں تک قوم کو یہ نہیں معلوم تھا...
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت سابقہ انتظامیہ کے دور میں امتیازی سلوک، زیادتی اور ناانصافی کا شکار ہونے والے فوج، نیوی اور فضائیہ کے افسران کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران دیگر محروم سرکاری ملازمین کی طرح انصاف کے مستحق ہیں اور ان کے حقوق بحال کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا یہ بیان اس موقع پر دیا گیا جب ایک کمیٹی نے ریٹائر اور برطرف افسران کی شکایات پر مشتمل رپورٹ پیش کی، جو 2009 سے 4 اگست 2024 تک خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان شکایات میں امتیازی سلوک، غلط...
بنگلہ دیش کے شہر کھلنا میٹروپولیٹن سیشنز جج کورٹ کے مرکزی دروازے کے باہر اتوار کی دوپہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت فضلِ ربی (راجن) اور حسیب حولدار کے نام سے ہوئی ہے، جو متعدد مجرمانہ مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں مقامی جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: شیخ حسینہ کی برطرفی نے بنگلہ دیش میں بھارت کی مداخلت ختم کردی، بنگلہ دیشی صحافی عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد عدالت میں پیشی کے بعد اپنی موٹر سائیکل کے قریب موجود تھے کہ 4 سے 5 حملہ آور پیدل آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور واردات کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔...
ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر...
وزیراعظم شہباز شریف کا سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو خط، صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کی خراب صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں پر مبنی ایک خط ارسال کیا ہے۔ 80 سالہ خالدہ ضیا کافی عرصے سے متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن میں دل کے امراض، ذیابیطس، گٹھیا، جگر کی خرابی (لِور سیروسِس) اور گردوں کے مسائل شامل ہیں۔ گزشتہ اتوار انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد فوری طور پر ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ مقامی اور غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی کورونری کیئر یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خالدہ ضیا...
شیخ حسینہ بنگلہ دیش کے عوام کے غیض و غضب سے جان بچا کر ڈھاکا سے دہلی بھاگ گئی تھی، یہ 5 اگست 2024 کی بات ہے۔ حسینہ واجد نے 15 سال مسلسل بنگلہ دیش پر حکومت کی مگر ہر الیکشن میں ہار کر بھی کامیاب قرار دی جاتی رہی، اس لیے کہ پشت پر بھارت سرکار تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ حسینہ زندگی بھر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بنی رہے تاکہ بنگلہ دیش اس کی مٹھی میں رہے۔ وہاں اس کا ہی حکم چلے اور پاکستان کے حمایتیوں کو ایسا سبق سکھایا جاتا رہے کہ وہ کبھی سنبھلنے کے قابل نہ ہو سکیں تاکہ کبھی بنگلہ دیش کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش نہ کر سکیں۔ اس وقت...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماوں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، پارٹی رہنماوں کے مطابق وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو)میں زیرِ علاج ہیں۔بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما مرزا فخرال عالمگیر نے 28 نومبر کی...
بنگلہ دیشی صحافیوں کے 8 رکنی وفد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد بھارت کی سیاسی مداخلت میں واضح کمی آئی ہے اور ملک میں میڈیا کو پہلی بار نسبتاً آزادی میسر آئی ہے۔ یہ وفد اس وقت وزارتِ اطلاعات و نشریات کی دعوت پر پاکستان کے 7 روزہ دورے پر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات وی نیوز کے دورے کے دوران مہمان صحافیوں نے پاکستان کے لیے اپنی محبت اور خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایسے رابطے دونوں اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا...
بنگلہ دیش کی ایڈوائزری کونسل کا ایک خصوصی اجلاس ہفتے کو چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی صدارت میں چیف ایڈوائزر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالده ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے صحت کی گئی۔ دعا کی قیادت ریلیئجس افیئرز ایڈوائزر اے ایف ایم خالد حسین نے کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات اجلاس کے دوران، فارن ڈونیشنز (رضاکارانہ سرگرمیاں) ریگولیشن (ترمیم) آرڈیننس 2025 کے مسودے کو پالیسی سطح اور حتمی منظوری دی گئی۔ ترمیم کے تحت این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا اور غیر ملکی مالی امداد کے اجرا...
بنگلہ دیش کے مولوی بازار کے سریمینگل اپازیلا کے اخشابپور علاقے میں دانے کے کھیت سے ایک اژدھے (پائتھون) کو بنگلہ دیش وائلڈ لائف سروس فاؤنڈیشن نے محفوظ طریقے سے بچا کر مقامی جنگلات کے دفتر کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل بتایا گیا ہے کہ کسانوں نے جمعہ کی صبح نوآگاؤں فوکرباری کے قریب کھیت میں اژدھا دیکھا تو خوفزدہ ہو کر کام روک دیا اور فوری طور پر فاؤنڈیشن کو اطلاع دی۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سوپان دیو ساجل نے بتایا کہ اژدھے (پائتھون) کو بغیر کسی نقصان کے بچا کر متعلقہ وائلڈ لائف دفتر کے سپرد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی علاقے...
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ نیاپلتن سینٹرل جامع مسجد جمعے کی نماز کے بعد خصوصی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ جمعرات کی شب ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو بہت نازک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی فخرالاسلام کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جمہ نماز کے بعد خالدہ ضیا کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی، جس کے تحت مختلف شہروں کی مساجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا...
بنگلہ دیش کی کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CID) نے پدما بینک کے سابق چیئرمین نفیس سرافت اور 3 ساتھیوں کے خلاف 1,613 کروڑ ٹکے کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں کیس دائر کیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی واپس، ہر فرد نے 30 سے 35 لاکھ ٹکا خرچ کیے تحقیقات کے مطابق سرافت اور ان کے ساتھیوں نے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کرکے بینک اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جعلی دستاویزات کے ذریعے اکاؤنٹس کھولے اور آف شور کمپنیاں قائم کیں۔ کیس گُلشن پولیس اسٹیشن میں 27 نومبر 2025 کو دائر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: چین کا بنگلہ دیش میں پٹ سن پر منحصر صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ سی...
امریکا سے مزید 39 بنگلہ دیشی باشندے خصوصی امریکی فوجی پرواز کے ذریعے واپس ڈھاکا پہنچے ہیں۔ یہ پرواز جمعہ کی صبح قریباً 5:30 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام کے تعاون سے واپسی آنے والوں کو ہنگامی مدد اور نقل و حمل کی سہولت فراہم کی۔ بنگلہ دیش مائیگریشن پروگرام کے مطابق، واپس آنے والوں میں سے 26 افراد نواخالی کے ہیں۔ باقی افراد میں کوملا، سلہٹ، فینی اور لکشمی پور سے دو دو، جبکہ چٹگرام، غازی پور، ڈھاکا، منشی گنج اور نرسنگدی سے ایک ایک شامل ہے۔ اس گروپ کی واپسی کے ساتھ، امسال امریکا سے واپس آنے والے بنگلہ دیشیوں کی تعداد 187 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید پڑھیں:چین کا بنگلہ دیش...
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا کی نائب صدر یانگ ڈونگ نِنگ کا کہنا ہے کہ چین بنگلہ دیش میں پٹ سن پر مبنی صنعتوں، گرین ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور دواسازی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر نئی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ یانگ ڈونگ نِنگ نے یہ منصوبے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں شیئر کیے، جہاں ان کے ہمراہ چین کے انسٹی ٹیوٹ آف فائنانس اینڈ سسٹینیبلیٹی کے صدر ڈاکٹر ما جون بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض میں یو این آئی ڈی او کانفرنس، بنگلہ دیش کی صنعت کے چیلنجز پر زور روایتی طور پر چین نے بنگلہ دیش میں بڑے انفرا اسٹرکچر منصوبوں کی...
بنگلہ دیش میں مجرمانہ تحقیقات کے محکمے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے حکام سے مذاکرات کے بعد ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹک ٹاک کے ایک وفد کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں ملک کے آئندہ 13ویں پارلیمانی انتخابات کے تناظر میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور ڈیٹا شیئرنگ کے مؤثر طریقۂ کار پر گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کامن ویلتھ سے تعاون کی درخواست مذاکرات کے دوران سی آئی ڈی نے بنگلہ دیش پولیس اور ٹک ٹاک کے درمیان باضابطہ رابطہ چینل اور موثر اسکیلیشن سسٹم کی ضرورت پر زور...
ڈھاکا کی ایک خصوصی عدالت نے سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے راجوک (RAJUK) کے پرباچال نیو ٹاؤن پراجیکٹ میں مبینہ طور پر غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے 3 الگ الگ کرپشن کیسز میں مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنادی۔ فیصلہ جمعرات کی دوپہر ڈھاکا کی اسپیشل جج کورٹ نمبر 5 کے جج محمد عبداللہ المأمون نے سنایا، جس کے مطابق ہر مقدمے میں 7 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ کورٹ نے احکامات جاری کیے کہ تینوں سزائیں تسلسل کے ساتھ (consecutively) نافذ ہوں گی، جس سے مجموعی مدت 21 سال بنتی ہے۔ مقدمات کا پس منظر 23 نومبر کو استغاثہ اور صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد...
بھارت نے کہا ہے کہ اسے بنگلہ دیش کی طرف سے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست موصول ہوگئی ہے، اور اب عدالتی اور اندرونی قانونی عمل کے تحت اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ بھارت بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفاد، بالخصوص امن، جمہوریت، استحکام اور شمولیت، کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہونے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں رندھیر جیسوال نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا جائزہ جاری عدالتی اور داخلی قانونی عمل کے مطابق لیا جا رہا ہے۔...
گزشتہ دنوں پاکستان کے ممتاز علماء کرام بنگلہ دیش کے دورے پر گئے تھے۔ غا لباً سقوط ڈھاکا کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کے علماء بنگلہ دیش گئے۔ بنگلہ دیشی علماء اور عوام نے ان کا مثالی اور پرتپاک استقبال کیا ان کے اعزاز میں منعقدہ بڑے شاندار عوامی اجتماعات میں بنگلہ دیشی عوام کے جذبات اور والہانہ عقیدت دیدنی تھی۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں صف اول کے پاکستانی علماء کرام جن میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسد محمود، اہلسنت والجماعت کے قائدین مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا معاویہ اعظم، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے عالمی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر احمدعلی سراج، مجلس...
ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں بدعنوانی کے حکام نے معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلوگرام سونا ضبط کر لیا، جس کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بورڈ آف ریونیو کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) کے حکام نے کہا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کھولنے کے دوران ہوئی۔ سی آئی سی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ہم نے لاکرز کھولے، جہاں سے سابق وزیرِاعظم کی ملکیت تقریباً 9.7 کلوگرام سونا ملا، جس میں سونے...
بنگلہ دیش میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے 9.7 کلوگرام سونا برآمد کیا ہے جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟ قومی محصولات کے مرکزی انٹیلیجنس سیل کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کو کھولنے کے بعد ہوئی۔ ایک سینیئر اہلکار نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت لاکرز کھولے گئے تو ہمیں سابق وزیرِ اعظم کی ملکیت میں تقریباً 9.7 کلو سونا ملا۔ اس میں سونے کے سکے، اینیٹی اور زیورات شامل تھے۔ مزید پڑھیے: حسینہ واجد کو سزائے...
لاہور کے 22 سالہ الیکٹریکل انجینیئر فیصل فرمائش کو گمان تک نہ تھا کہ ٹک ٹاک پر موٹیویشنل ویڈیوز بنانے کا شوق ایک دن انہیں سرحد پار محبت سے دوچار کردے گا۔ اردو نیوز کے مطابق ان کا یہ سفر بنگلہ دیش میں طلبا احتجاج پر بنائی گئی ایک ویڈیو سے شروع اور زندگی بھر کے ساتھی کے انتخاب پر ختم ہوا۔ فیصل گزشتہ 3 برس سے ٹک ٹاک پر سرگرم ہیں، بنگلہ دیش میں طلبا تحریک اٹھی تو انہوں نے ایک نوجوان طالب علم ابو سعید کے کردار پر ایک ویڈیو بنائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں اضافہ، خوبصورت ویڈیو وائرل ویڈیو نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کی اور تبھی کومیلا کی رہائشی...
بنگلہ دیش 21 ویں جنرل کانفرنس آف دی یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (UNIDO) میں بھرپور شرکت کر رہا ہے، جو 23 سے 27 نومبر تک ریاض میں جاری ہے۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ’گلوبل انڈسٹریل سمٹ 2025‘ہے۔ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت فارن سیکرٹری اسد عالم سیام کر رہے ہیں۔ صنعتی ترقی کے لیے درپیش رکاوٹیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فارن سیکریٹری اسد عالم سیام نے عالمی مارکیٹ میں ترقی پذیر ممالک جیسے بنگلہ دیش کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ خاص طور پر مارکیٹ تک رسائی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے مسائل نمایاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات انہوں نے کہا کہ...
آمرانہ قوتوں کا اتحادی بھارت اسٹریٹجک فوائد کے لیے عوامی مفاد اور جمہوری اقدار کو کس طرح فراموش کرتا ہے؟
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد جنہیں ڈھاکہ میں قائم ایک خصوصی ٹربیونل نے انسانیت کے خلاف جرائم کی بنیاد پر 17 نومبر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، اِس وقت بھارت میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے 2013 میں ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کے ضِمن میں ایکسٹراڈیشن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اُس معاہدے کے تحت بھارت کا فرض ہے کہ وہ سزا یافتہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔ آمرانہ قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارت کی خارجہ پالیسی بھارت پچھلے طویل عرصے سے دنیا بھر میں آمرانہ قوتوں کے ساتھ اپنے گٹھ جوڑ کو...
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے منگل کے روز ہیڈکوارٹرز بنگلہ دیش ایئر فورس میں چیف آف ائیر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی خیرسگالی کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی روابط کو وسعت دینے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔ ہائی کمشنر عمران حیدر کے ہمراہ بریگیڈیئر محمد عمران یوسف چوہدری (ڈیفنس اتاشی) اور کامران...
بھارت میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ریاض حامداللہ نے 24 نومبر 2025 کو افواجِ بنگلہ دیش کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں 1971 کی جنگِ آزادی کے ہیروز کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں، مکتی باہنی، بہادر خواتین اور بھارت کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات ’گہرے اور کئی سطحوں پر استوار ہیں‘، اور مشکل وقتوں میں بھارت کی حمایت نے دوطرفہ اعتماد کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ At ????????ARMED FORCES DAY in #India, shared #Bangladesh perspectives…@MEAIndia pic.twitter.com/VLe1eV2Ghz — Riaz Hamidullah (@hamidullah_riaz)...
پاکستان ہائی کمیشن نے ڈھاکہ میں پاکستان کے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے ڈھاکہ میں سب سے بڑے پاکستان ایجوکیشن ایکسپو کی میزبانی کی، جس میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے تعلیمی پروگرامز اور اسکالرشپ کے مواقع پیش کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے، عوام خوف کا شکار تقریب میں پاکستان کی 15 سے زائد نمایاں جامعات کے نمائندگان نے حصہ لیا اور اپنے مختلف کورسز اور مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ یہ ایکسپو پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا حصہ ہے، جو اگست میں پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران شروع کیا گیا تھا۔ اس موقع...
پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) نے بنگلہ دیش کو سپلائی کرنے کے لیے ایک لاکھ ٹن چاول خریدنے کا ٹینڈر جاری کر دیا۔دہائیوں تک خراب تعلقات کے بعد اگست 2024 میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد اسلام آباد اور ڈھاکا کے درمیان تعلقات میں بہتری اور دوطرفہ روابط میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹی سی پی کے 20 نومبر کو جاری کردہ ٹینڈر، جو ڈان نیوز کو موصول ہوا، کے مطابق قیمت کی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر کو صبح 11:30 بجے تک ہے۔ٹینڈر میں کمپنیوں، پارٹنرشپس اور واحد مالکان سے ”علیحدہ سربمہر بولیاں“ طلب کی گئی ہیں تاکہ ایک لاکھ ٹن لمبے دانے والے سفید چاول (IRRI-6) کی خریداری کی جا سکے، جو...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف، پُرامن اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کامن ویلتھ کی جامع معاونت ضروری ہے۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنہ میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے سے ملاقات کے دوران پروفیسر یونس نے سیاسی عبوری دور میں بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جمہوری انتقالِ اقتدار اور آئندہ عام انتخابات میں آپ کی بھرپور مدد درکار ہے۔ چیف ایڈوائزر نے بنگلہ دیش کے انتخابی عمل میں سیکریٹری جنرل کی گہری دلچسپی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ...
دوحا: پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں مقررہ اوورز میں سنسنی مقابلے کے بعد سپر اوور میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹرز اچھی بیٹنگ میں ناکام رہے۔ پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں، جس کے بعد دیگر بیٹرز دباؤ میں نظر آئے اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنر یاسر خان اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد فائق کھاتہ...
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آج ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں نے نہایت خوشگوار ماحول میں دفاعی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دفاعی ٹیکنالوجی، تربیت اور دفاعی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق یہ ملاقات پاک بنگلہ دیش عسکری تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش سابق کی وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرادیاگیاخالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین کا کہنا ہے کہ خالدہ ضیاء کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ 79 سالہ سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کو اس سے قبل 15 اکتوبر کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد اگلے دن انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیت لیا۔رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ فائنل میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا میچ برابر ہوگیا، اس کے بعدپاکستان نے سپر اوور میں7رنز کا ہدف4گیندوں پر حاصل کیا۔دوحہ میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔ فائنل ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
دوحہ (ویب ڈیسک)پاکستان شاہینز نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیت لیا۔دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں دنوں ٹیموں کے رنز برابر ہونے کے باعث فیصلہ سپر اوور پر رکھا گیا ۔پاکستان نے سپر اوور میں7رنز کا ہدف4گیندوں پر حاصل کیا اور ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایشیا کپ بنگلہ دیش پاکستان رائزنگ اسٹار کرکٹ
سِلہٹ میں لوواچھارہ بارڈر کے قریب ایک بنگلہ دیشی شخص کو فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت جمال الدین کے طور پر ہوئی، جو مرحوم ماروم علی (ہونا میا) کے بیٹے اور کندلا بنگلہ ٹِلا گاؤں کے رہائشی تھے۔ واقعہ ہفتے کی رات دیر گئے پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا، بی این پی کا اعلان مقامی افراد کے مطابق جمال الدین اور چند نوجوان غیر قانونی طور پر بارڈر عبور کر کے بھارت کے میگھالیہ میں خاصیا کمیونٹی کے علاقے میں داخل ہوئے تھے۔ مقامی دعوے کے مطابق مسلح خاصیا افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جمال الدین...
کراچی: ایف آئی اے نےجعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کے دوران جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ملزم فضل الحق کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، مذکورہ ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کیا ہواتھا اور تعلق بنگلہ دیش سے ہے،ملزم غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا،جس نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ ملزم کو جاری کردہ شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا...
بنگلہ دیش نیشنل کانفرنس میں بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی رکن صلاح الدین احمد نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کوئی ایسا قانون نافذ نہیں کیا جائے گا جو قرآن اور سنت کے خلاف ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ قوانین جو اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں، انہیں ختم کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بھوٹانی وزیراعظم کا دورہ بنگلہ دیش انہوں نے بتایا کہ سابق صدر ضیاء الحق رحمان نے ریاستی پالیسی میں ’اللہ پر مکمل ایمان اور بھروسہ‘ کے اصول کو شامل کیا تھا، جسے سابقہ عوامی لیگ حکومت نے ہٹا دیا، لیکن BNP اس کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ مذہبی رہنماؤں کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کانفرنس میں مذہبی علما نے 7 اہم...
بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکا یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 5.7 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش میں 5 ہلاک، 200 سے زائد زخمی سنڈیکیٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں...
بھوٹان کی وزیراعظم ٹشیرنگ ٹوبگے بنگلہ دیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، ڈھاکا پہنچے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، ان کا استقبال چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش ائرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں دونوں رہنماؤں کی مختصر ملاقات ہوئی، اس دوران بھوٹانی وزیر اعظم نے جمعے کے روز بنگلہ دیش میں آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں اور نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم ٹوبگے کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں وزیراعظم ٹشیرنگ ٹوبگے نے ساور میں واقع نیشنل مارٹرز میموریل کا دورہ کیا...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہفتہ کی شام 2 ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے، جس کی تصدیق ملکی میٹیرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:5.7 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش میں 5 ہلاک، 200 سے زائد زخمی میٹیرولوجسٹ تعریف النواز کبیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دونوں زلزلے صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے آئے اور ان کا مرکز ڈھاکہ کے بادا علاقے میں تھا۔ پہلے زلزلے کی شدت 3.7 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جو شام 6:06:04 پر ہوئی، جبکہ دوسرے زلزلے کی شدت 4.3 ریکٹر اسکیل تھی جو ایک سیکنڈ بعد 6:06:05 پر محسوس ہوئی۔ Small shockwaves are often felt before a major earthquake. May the Creator be merciful to the people of Bangladesh.#BangladeshCrisis...
بنگلہ دیش کی خصوصی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 17اکتوبر کولمبا عرصہ برسرِ اقتدار رہنے والی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے موت کی سزا دے دی۔اسی ٹریبونل نے ایک اور مقدمے میں ان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی۔یہ ایک تین رکنی بنچ ہے جو شیخ مجیب کی حکومت نے 1971کی جنگ کے ذمے داروں کو سزا دینے کے لیے بنایا تھا۔شیخ حسینہ پر الزام تھا کہ انھوں نے طلبہ کا احتجاج دبانے کے لیے سیدھی گولیاں مارنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے 1400سے اوپر اموات ہوئیں اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ سات افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔خصوصی ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ80سے زائد گواہوں نے شہادت دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے غیرجانبدار نگران حکومت کے نظام کو بحال کر دیا ہے تاہم عدالت نے واضح کیا کہ یہ نظام آئندہ سال ہونے والے قومی انتخابات پر نافذ نہیں ہوگا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ 2011 میں دیے گئے اسی عدالت کے سابقہ فیصلے کے خلاف دائر دو اپیلوں اور چار ریویو پٹیشنز کی سماعت کے بعد کیا گیا، غیرجانبدار کیئر ٹیکر نظام 1996 میں متعارف کرایا گیا تھا، عوام اور بین الاقوامی مبصرین کے نزدیک اسے انتخابات کی شفافیت کے لیے ایک مثبت اقدام کے طور پر دیکھا گیا۔اس نظام کے تحت سابق چیف جسٹس غیرجانبدار حکومت تشکیل دیتے تھے، انتخابات 90 دن کے اندر منعقد ہوتے اور فاتح امیدوار کو اقتدار...
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ملک میں نگران حکومت یعنی کیئرٹیکر گورنمنٹ کا نظام بحال کر دیا ہے۔ عدالت نے 14 سال پرانے اُس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت غیرجانبدار نگران حکومت کا تصور متعارف کراتی 13ویں آئینی ترمیم ختم کر دی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کو سزائے موت، بنگلہ دیش میں کہیں جشن، کہیں ہلچل جمعرات کو چیف جسٹس سید رفاعت احمد کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے اس ترمیم کو بحال کرتے ہوئے 2011 کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں و ریویو پٹیشنز کو منظور کر لیا۔ #BreakingNews – #Bangladesh SC reinstates #caretakergovernment system https://t.co/KPf83mSiji — The Daily Star...
بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے بعد مکمل سکون قائم ہے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران معزول ہوئی تھیں اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹریٹ میں آئندہ یوم فتح 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے سے متعلق ملک کے کسی حصے میں ’کوئی غیر یقینی یا بدامنی نہیں‘ پائی جاتی۔ یوم فتح کی تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی مشیر نے زور...
بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پولیس فورسز کے تعاون کو بڑھانے، قیدیوں کی منتقلی کے نظام، شہری سلامتی اور سیف سٹی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کی خوشحالی، ترقی، استحکام اور فلاح کا خواہاں ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے اور ماضی کی تلخ یادیں بھول چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے بنگلہ دیش چین میتری کانفرنس سینٹر کے ہارمونی ہال میں جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے اراکین کے اجتماع میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مزید پڑھیں: آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپکی طرف آئیں گے، مولانا فضل الرحمان کا ڈھاکہ میں خطاب اجلاس کی صدارت جمعیت علما اسلام بنگلہ دیش کے صدر مولانا عبیداللہ فاروق نے کی جبکہ مرکزی سیکریٹری مولانا منجور...
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کے فیصلے پر ملک بھر کے عوام دو حصوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ فیصلے کے بعد جہاں بڑی تعداد میں عوام خوشیاں منا رہے ہیں وہاں کئی علاقوں میں ہلچل بھی ہے۔ سزائے موت کا یہ فیصلہ اس مقدمے کا اختتام ہے جو گزشتہ سال حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد معصوم افراد کو قتل کروانے کے الزامات کے تحت شروع ہوا تھا۔ حسینہ واجد اس وقت بھارت میں موجود ہیں اور وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ بنگلہ دیش میں ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد ملک گیر تشدد، سینکڑوں گرفتار عدالت کے فیصلے کے...
بنگلہ دیش میں ٹربیونل کے حالیہ فیصلے کے بعد ملک گیر بے چینی اور پرتشدد واقعات کے تناظر میں پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1,649 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ اعداد و شمار منگل کو پولیس ہیڈکوارٹر کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں فراہم کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سزائے موت سنائے جانے کے بعد بھارت شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا پابند بیان کے مطابق ملک بھر میں مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 اسلحے، 30 کلوگرام سے زائد بارود، گولیاں اور متعدد دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ???? Verdict against Sheikh Hasina and cohorts being read out. Heavy security...
ایک مربوط سرکاری اور بین الاقوامی کوشش کے تحت لیبیا سے وطن واپسی کے خواہشمند 170 بنگلہ دیشی شہری منگل کو ڈھاکا پہنچ گئے۔ ان کی واپسی میں لیبیا میں قائم بنگلہ دیشی سفارتخانے، وزارتِ خارجہ، وزارتِ اوورسیز ویلفیئر و محنت کش، لیبیا کی حکومت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن نے مشترکہ کردارادا کیا۔ یہ افراد صبح 6 بج کر 10 منٹ پر بوراک ایئر کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: حکام کے مطابق زیادہ تر واپس آنے والے شہری غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچے تھے، جہاں انہیں انسانی اسمگلروں نے یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا۔ لیبیا میں قیام کے دوران متعدد افراد کو اغوا، تشدد اور دیگر بدسلوکی...
بنگلا دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کیخلاف سزائے موت کے فیصلے نے عوامی انصاف کو فتح سے نواز دیا ہے جس کے بعد مودی کی ریاستی سرپرستی میں علاقائی تسلط کا قیام زمین بوس ہوگیا۔ بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے نکالے جانے کے بعد اپنے ہینڈلرز کے پاس پناہ گزین ت تھیں۔ شیخ حسینہ نے مودی کی طرز پر بنگلا دیش میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کیخلاف جرائم کی مرتکب قرار دے کر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا تھا۔ بنگلہ دیش نے بھارت سے سنگین جرائم کی مرتکب شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا بھی...
اسلام آباد (عزیز علوی) پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن سپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا، یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہو گا، اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک سٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔ معاہدے کی بدولت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں عوامی انصاف کی فتح: بھارت کے علاقائی تسلط کی ناکامی ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت کا فیصلہ نہ صرف بنگلہ دیش میں قانون کی بالادستی کی بحالی کا ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ یہ خطے میں بھارت کے سیاسی اثر و رسوخ کی ناکامی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور حکومت کو بنگلہ دیش میں دہشت زدہ دور کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جس میں بدعنوانی، ریاستی تشدد اور جبری گمشدگیاں عروج پر تھیں۔ سزا اس بات کا اشارہ ہے کہ بنگلہ دیش میں بالآخر انتقامی سیاست کا دور ختم ہوا، اور آئندہ...
بھارتی پروردہ نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی،ردعمل کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے وہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روزِ روشن کی طرح واضح ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد، نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی، وہ...
بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنانے کے بعد بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر پڑوسی ملک کا ردعمل سامنے آگیا۔ مزید پڑھیں: حسینہ واجد کی سزا پر عالمی ماہر کا تبصرہ، بنگلہ دیش میں سیاسی اثرات کا امکان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ دیکھا ہے۔ Our statement regarding the recent verdict in Bangladesh⬇️ ???? https://t.co/jAgre4dNMn pic.twitter.com/xSnshW6AzZ — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) November 17, 2025 بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پرعزم ہیں، کیوں کہ وہ ہمارا پڑوسی ملک ہے۔...