امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے.
(جاری ہے)
ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی . سی بی ایس نیوز کے مطابق دونوں افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کیپیٹل جوئش میوزیم میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے اس علاقے میں متعدد سیاحتی مقامات، میوزیم اور حکومتی عمارتیں ہیں جن میں ایف بی آئی کا واشنگٹن فیلڈ آفس بھی شامل ہے فائرنگ کے وقت اسرائیلی سفارتخانے کے متعدد اہلکار میوزیم میں ہونے والی اس تقریب میں موجود تھے.
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی چیف کرسٹی نوم نے” ایکس“ پر بتایاکہ اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو واشنگٹن میں جوئش میوزیم کے باہر قتل کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے میں ملوث مجرم کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے اس واقعے کو یہود مخالف دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی کمیونٹی اور سفارتی عملے کو نقصان پہنچانا ریڈ لائن ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکام اس مجرمانہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی سفارتخانے کے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں سفارت خانے کی شناخت خانے کے تھا کہ کر دیا
پڑھیں:
غزہ؛ حماس کیخلاف ملٹری آپریشن میں ہیوی مشینری گرنے سے اسرائیلی فوجی کچل کر ہلاک
غزہ کے شمالی علاقے میں ایک ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کا اہلکار حادثاتی طور پر مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایک حادثے میں مارے گئے ان کا ایک فوجی 19 سالہ سارجنٹ یائیر الیاهو لڑاکا انجینیئرنگ کور سے تعلق رکھتا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیت حنون کے علاقے میں ایک بھاری مشینری گاڑی گڑھے میں جاگری اور اسی دوران الیاهو کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
الیاهو کی ہلاکت کے بعد غزہ میں حماس کے ساتھ دوبدو جنگ اور سرحدی جھڑپوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 443 ہوگئی۔ جن میں 2 پولیس افسران اور 3 وزارتِ دفاع کے سویلین ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس 1500 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے جب کہ 251 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
جس کے بعد سے اسرائیلی فوج کی غزہ پر تاحال بمباری جاری ہے۔ اس وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب زخمی ہیں۔