2025-10-27@15:03:04 GMT
تلاش کی گنتی: 49875
«قواعد ضوابط»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر کے پاکستانی سفارتی مشنز میں آج یومِ سیاہ منایا گیا۔پاکستانی سفارتخانوں میں سیمینارز، ویبینارز، تصویری نمائشوں اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ان سرگرمیوں میں کشمیری عوام کی حالتِ زار اور بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دن کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر اٹھہتر سال سے جاری غیر قانونی بھارتی تسلط کی مذمت اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ تھا۔ یومِ سیاہ کشمیری عوام پر جاری بھارتی مظالم اور ناانصافیوں کی یاد دہانی کے طور پر منایا گیا۔اس موقع پرصدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے خصوصی پیغامات جاری...
کراچی(نیوز ڈیسک)مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 5ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کیے جانے اور 1ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ترسیلات میں اضافے، زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے 11کروڑ ڈالر سرپلس ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 280روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : پنجا ب حکومت نے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے بڑا اعلان کردیا۔میڈیا ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے کالجوں کے انٹرن اساتذہ کیلئے 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا وظیفہ پیکیج منظور کرلیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 55 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے دیا جائے گا۔منصوبے کا مقصد نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ سطح کے طلبہ کو کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ تک ماہانہ 55 ہزار روپے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ تک ماہانہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا، پولیس نے جج سے کہا کہ فلک جاوید پولیس افسران پر حملے میں ملوث ہے مزید ریمانڈ دیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمہ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر حملے میں ملوث ہے، ملزمہ سے پیٹرول بم برآمد کیا گیا مزید تفتیش کرنی ہے۔...
کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیئے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے 30 فیصد لیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں ای ٹکٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر...
کراچی میں کلاشنکوف کے زور پر کارروائیاں کرنے والے گینگ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے میڈیا ایڈوائزر سے گاڑی چھین لی۔ کراچی میں جرائم کی وارداتیں بتدریج جاری ہیں اور اب کار لفٹر کا ایک گروہ جدید اسلحے کے ساتھ کارروائیاں کررہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کو 22 اکتوبر کی رات 9 بج کر 31 منٹ پر کلاشنکوف بردار گینگ نے لوٹا۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایوب نے بتایا کہ ’میں اپنے دوست کے ساتھ ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ طاہر ولا چورنگی کے قریب سے گزر رہا تھا، اس دوران ہماری گاڑی کو گھیرا گیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 4 لوگ واردات میں شامل تھے اور وہ خود بھی گاڑیوں...
سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کے اس موقع پر ہم 27 اکتوبر 1947 کے ان سیاہ واقعات کو یاد کرتے ہیں، کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیرکے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے سری نگر میں داخل ہو کر ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی کئی تاریخی قراردادوں میں واضح طور پر اس بات کی توثیق کی کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ...
جِلد کے مرض فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا ایجاد کرلی گئی۔ سرد موسم میں جِلد کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ خشک موسم بتائی جاتی ہے۔ جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواؤں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا جائے۔ ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی میری پہلی ترجیح ہے، شہریوں کی بہتری اور امن وامان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہےہیں۔لاہور میں امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حق دار کو اس کا حق مل جائے اس سے بڑی خوشی کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، اس میں رکاؤٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، بیورکریسی کے اتنے مسائل ہیں کہ لوگ نیا کاروبار شروع کرنے سے قبل ہی پریشان ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔تحقیقات کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے سے متعلق ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔رپورٹ میں ڈاکٹر کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے. جس کے مطابق عدیل اکبر ”ڈیپ روٹیڈ اسٹریس“ کا شکار تھے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ عدیل اکبر 8 اکتوبر کو چیک اپ کے لیے ان کے پاس آئے تھے۔ دوران ملاقات، جب ڈاکٹر نے دفتر سے متعلق دباؤ کے بارے میں پوچھا تو عدیل اکبر نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔تاہمرپورٹ کے مطابق، عدیل اکبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت : جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) کے اہلکاروں نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔یونیفیل نے اتوار کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر ’’جارحانہ انداز‘‘ میں پرواز کی۔بیان میں کہا گیا کہ ڈرون کی پرواز کے بعد امن فوج کے اہلکاروں نے دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔یونیفیل کے مطابق اس واقعے کے فوراً بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے امن مشن کے قریب گرنیڈ پھینکا جبکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے ان کی جانب فائرنگ کی۔امن فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں امن فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت : اقوام متحدہ کی امن فوج نے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن (یونیفیل) کے اہلکاروں کی جانب سے ایک اسرائیلی ڈرون کو اس وقت مار گرایاجب اسرائیلی ڈرون نے ان کی ٹیم کے اوپر ’جارحانہ انداز‘ میں پرواز کی۔یونیفیل کےبیان میں کہا گیا کہ ڈرون کی پرواز کے بعد امن فوج کے اہلکاروں نے ’دفاعی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا‘۔ واقعے کے فوراً بعد ایک اور اسرائیلی ڈرون نے امن مشن کے قریب گرینیڈ پھینکا جبکہ ایک اسرائیلی ٹینک نے ان کی جانب فائرنگ کی۔ اس حملے میں امن فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے...
اسلام آباد ،آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکووں نے شہری سے 55لاکھ روپے لوٹ لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکٹر آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان بغیر نمبر پلیٹ بائیک پر آئے تھے ، اور پیٹرول پمپ منیجر سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، تھانہ آئی نائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اور صاحب تکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔دوران اجلاس مساجد کی تعمیر اور مرمت کے پروجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے اور ان کی جلد تکمیل کے اقدامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اُس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے، آج گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل،...
مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )صوبہ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی ہے جبکہ تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت اداکی جارہی ہیں۔ مریم نواز کا کہناتھاکہ امام مسجد معاشرے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مقبوضہ بیت المقدس:۔ اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں ایک منفرد اور قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے باقاعدہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیاہے، جس کا مقصد دینی خدمت انجام دینے والے آئمہ کرام کی معاشی مشکلات کو کم کرنا اور ان کے وقار کو عملی طور پر تسلیم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں امن و امان سے متعلق اپنے مسلسل پانچویں اجلاس میں کہا کہ امام مسجد نہ صرف دینی رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، اصلاحِ اخلاق اور نوجوان نسل کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محلے یا...
علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،نادرا ، اسٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاونٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی،...
کراچی: ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔ ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین...
سندھ ہائی کورٹ نے بکتر بند گاڑی سے گر کر جاں بحق پولیس اہلکار کو شہید ڈکلیئر کرنے سے متعلق درخواست پر درخواستگزار کے وکیل کو جواب الجواب کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائی کورٹ میں بکتر بند گاڑی سے گر کر جاں بحق پولیس اہلکار کو شہید ڈکلیئر کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار غلام یاسین کی وفات دوران ڈیوٹی نہیں ہوئی۔ اے آئی جی لیگل کے مطابق اہلکار کی وفات ٹریفک حادثے میں ہوئی ہے۔ ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے اہلکار کو شہید تسلیم نہیں کیا جاسکتا، شہید ڈکلیریشن کمیٹی کے مطابق آپریشن، دہشتگردی حملے یا کارروائی کے دوران جاں بحق اہلکاروں کو شہید قرار دیا جاتا...
بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کا ذمے دار خود کھلاڑیوں کو ہی قرار دے دیا۔ اندور میں پیش آئے واقعے پر کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط کریں گی۔ بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا ہے کہ وزیر کیلاش وجے ورگیا کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے قائم کی جانے والی مجوزہ بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے اپنے قانون سازوں کو ایک خفیہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ دو سالہ تباہ کن جنگ کے بعد غزہ میں امن بحال کرنے کے لیے جو فورس تشکیل دی جا رہی ہے، اس میں پاکستان، انڈونیشیا اور آذربائیجان کے فوجی بھی...
معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرونِ ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے پر بات کی ہے۔ چاہت فتح علی خان اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، اِنہیں گزشتہ ماہ ایک ریستوران کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے انڈوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریستوران سے باہر نکل رہے تھے تو سیکیورٹی گارڈز نے اِن سے تصاویر لینے کی خواہش ظاہر کی۔ اسی دوران چند افراد نے اچانک اِن پر انڈے پھینک دیے، یہ واقعہ گلوکار کے لیے دردناک اور توہین آمیز تھا اور وہ...
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران نہایت خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 45 سالہ کیٹی پیری گلوکارہ کی سالگرہ منانے کےلیے پیرس کے معروف کریزی ہارس شو میں شریک ہوئے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے سوٹ میں دکھائی دیے، دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب سے...
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا انتہائی قابلِ احترام اور تکریم والا فرد ہے، اس لیے محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی ایک غیر مناسب عمل ہے۔...
گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط ،گندم کی نقل و حرکت پر پابندی پر مداخلت کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،اپنے خط میں گورنر نے موقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیوں کے خلاف مداخلت کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پہلی بار مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی ہے تاکہ وہاں مارے جانے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کی جا سکے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ کئی ہفتوں کی بندش اور سخت سیکورٹی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق مصر اور ریڈ کراس کی ٹیموں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مقرر کردہ یلو لائن کے پار محدود پیمانے پر کارروائی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔صہیونی ریاست کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل اب بھی غزہ کی مکمل سیکورٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ داخلہ صرف انسانی بنیادوں پر مخصوص امدادی...
سٹی42: آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دو دن پہلے انوار الحق کو ہٹانے کے لئے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا لیکن تحری کعدم اعتماد آنے سے پہلے ہی انوار احق نے وزارت عظمیٰ چھوڑ دی۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم اسمنلی میں اکظریت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کی کابینہ کے 8 وزیر کل پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اپنے سارے گروپ کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر مین عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی حکومت ...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو پھر تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ مظفرآباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، جس کا سامنا کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میری قدر میرے جانے کے بعد آئے گی، جس گھر نے مجھے جنم دیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگا سکتا۔ چوہدری انوارالحق نے کہاکہ...
اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔ نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع...
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔ اسپیکر نے کہا کہ ہم نے اس زبان کو بطور چھٹی زبان اسمبلی لیگینج میں شامل کرلی ہے، میں نئی زبان کی منظوری پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے،مسجدکا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔شرپسندی کے لئے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز کا کہنا ہے کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے۔محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔حکومت پنجاب ضروریات کے...
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے امام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امام مسجد نبوی کا مسلمانوں پر بدعات سے اجتناب اور سنت کی پیروی پر زور انہوں ںے کہاکہ حکومت پنجاب ضروریات کے لیے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ اس کے علاوہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد کی تعمیر...
خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ تنائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کر سکے ہیں۔ کے ایم یو انتظامیہ نے بتایا کہ 58 فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ صوبے بھر سے صرف 2 فیصد امیدوار 170 سے زیادہ نمبر لے سکے۔ مزید برآں 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔ 31 فیصد امیدوار 90 سے کم نمبر حاصل کرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہو سکے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 1539 امیدوار امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا بھر سے 39...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج پر علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہ ہوئے۔ علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے سماعت میں پانچ گواہ پیش کئے اور کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باوجود گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔ اے ٹی سی نے علیمہ خان کی عدم پیشی پر ایک مرتبہ پھر...
کراچی: پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں انتقامی قتل کی واردات ناکام بنادی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پیر کی صبح تقریباً 09:30 بجے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر تعینات نفری اور لیڈیز پولیس نے تلاشی کے دوران خاتون سے 30 بور پستول برآمد کرلیا۔ خاتون نے پستول نہایت مہارت سے چھپایا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ خاتون کے بیٹے بلال مورخہ 25 ستمبر 2023 کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں ملزم اظہار ولد غازی خان سکنہ بازید خیل نے قتل کیا تھا۔ سینٹرل جیل میں قید ملزم اظہار کی آج عدالت میں پیشی تھی، مقتول کے والدین مسماہ (ف) زوجہ سیف خان اور سیف خان...
آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے ظلم وبربریت جاری ہے، آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیری آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،ہم کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے، افواج پاکستان کے کردار سے کشمیر کاز کو عالمی سطح پرنئی تقویب ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں حریت رہنمائوں کے ساتھ یوم سیاہ کشمیر کی مرکزی تقریب سے...
بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔یوم سیاہ کشمیر پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ 27اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضہ کیااورکشمیری عوام کی خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا، بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق کی مگر بھارت اب تک ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی...
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کی ۔ وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنمائوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس میں وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی میں شریک ہوئے ۔...
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔زمان پارک لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر کے مطابق، یہ پابندیاں نہ صرف خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ وفاقی تعاون اور آئینی مساوات کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزادانہ ترسیل پر پابندیوں کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت بڑھنے کا خدشہ ہے، جو عوام کے لیے سنگین معاشی اور سماجی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر فوری طور پر عملی اقدامات کرے تاکہ صوبوں کے...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کی صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران تجارتی پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر دو دنوں کے دوران فضائی حدود کو تین گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا۔ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجنز کے مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
وزیراعلٰی سہیل آفریدی کا اسٹیبلشمنٹ سے تصادم، صوبائی مشینری جام، عوام نظرانداز ۔۔۔ اس بحران کا نتیجہ کیا نکلے گا؟
حال ہی میں خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلٰی منتخب ہونے والے سہیل آفریدی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بہت جارحانہ زبان استعمال کر رہے ہیں، پہلے چارسدّہ، پھر خیبر میں اُنہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں لیکن حالیہ کرک جلسے میں اُنہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی 10 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی پریس کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامات کا جواب دیا۔ مجھ کو ناکام کرنے کی کوشش کریں گے، میرے اعصاب مضبوط ہیں۔سہیل آفریدی نے...
تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف عالمِ دین مولانا مزمل شاہ جبکہ صدرِ محفل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر علی احمد تھے۔ تقریب میں طلبہ، علمائے کرام، عمائدینِ علاقہ اور مختلف محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے فضا کو گرما دیا۔ یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی،...
پشاور: گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔ عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان جاں بحق ہوا۔ نوجوان...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
ڈاکٹر یونس کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو The Art of Triumph کے عنوان والی ایک کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جس پر بنگلادیش کا نقشہ بنا ہوا تھا۔ بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز اور نوبیل انعام یافتہ معاشی ماہر ڈاکٹر محمد یونس کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دی جانے والی کتاب کے سرورق پر بنے نقشے نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکا میں چیف ایڈوائرز محمد یونس سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال...
سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونین خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب شامل ہیں۔ ریاض میں منعقدہ کانفرنس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور افراد شریک ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں پر گفتگو...
فائل فوٹوز چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخِ عالم کا سیاہ باب ہے، 27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمایاں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوامِ عالم کا مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیانِ مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی قیادت...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیرِاعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب کےلیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہو گئے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کےلیے روانہ ہوئے ہیں۔وزیرِ اعظم سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور ان کی مبینہ نسل کشی کے کیس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی فریم ورک رپورٹ جمع کروادی۔عدالت نے رپورٹ پر وکیلِ درخواست گزار سے تحریری تجاویز طلب کرلیں۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن کی گاڑی تھی، جو مختلف سیکٹرز سے مردہ کتوں کو اُٹھا رہی تھی، کچھ کتے حادثات میں مرے جبکہ کچھ کو شہریوں نے خود مار دیا۔وکیل نے مزید کہا کہ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی کتوں کو اٹھانا سینیٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو حکومت اور تعلیمی اداروں میں فروغ دے رہی ہے۔ کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دیدی: شزا فاطمہوفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، آج زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہے۔شزا فاطمہ خواجہ...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی کا ہے کہ کس طرح بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 27 اکتوبر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی یاد دہانی کا ہے کہ کس طرح بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی...
خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ پر پابندی میں مزید 30 روز کیلئے توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق غیر قانونی گولڈ مائننگ پر دفعہ 144 کے تحت مزید 30 روز کیلئے پابندی برقرار رہے گی۔ پابندی کا اطلاق بالخصوص صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں ہو گا۔محکمہ داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی کان کنی سے دریا کے کناروں کو نقصان پہنچ رہا ہے، کان کنی سے پانی کی آلودگی، عوامی صحت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں سے امن و امان کے مسائل اور مقامی تنازعات ہوتے ہیں ، غیر قانونی مائننگ کرنے پر انتظامیہ اور پولیس کو مشینری، گاڑیوں اور آلات کی ضبطگی کا اختیار...
وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947 کشمیری عوام کے دکھ اور قربانیوں کی یاددلاتاہے ۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کشمیر میں یوم سیاہ پربیان میں کہاکشمیری عوام کودہائیوں سے ظلم وجبر،انسانی حقوق کی پامالی کاسامناہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیری عوام کاعزم اورجرات آزادی کی علامت ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تبدیلی کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں،عبدالعلیم خان نے کہااقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دیاجائے،بین عالمی برادری بھارت کوانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرجوابدہ بنائے،کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ہے۔
دنیا کشمیر کے مسئلے پر خاموش رہی تو یہ خطہ مستقبل میں ایک بڑا سیاسی بحران بن سکتا ہے۔ آج کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے کا سیاہ دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔ مشعال ملک کے مطابق، آج بھی کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعینات خطوں میں شامل ہے، جہاں تقریباً نو لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں۔ کشمیری ماؤں سے ان کے بیٹے چھین لیے گئے اور 78 سال بعد بھی کشمیری خاندانوں کے آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں ہوئے۔ مشعال ملک نے زور...
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر روندو انتظامیہ کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو سے ہوا جو مین بازار ڈمبوداس تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو نے کی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی روندو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، تحصیلدار روندو سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، علمائے کرام، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، انجمنِ تاجران، انجمنِ غازیان اور عوام...
قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے، یہ منصوبہ محض تکنیکی اپ گریڈ نہیں، بلکہ ڈجیٹل ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے، TRACS کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت...
پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔ نوٹم میں کہا گیا کہ اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے، دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لئے بند رہیں گے۔ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک : حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں نادرا کا نیا رجسٹریشن سینٹر کام کے آغاز کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا، جس سے شہریوں کو قومی شناختی کارڈز اور دیگر شناختی دستاویزات اپنے ہی علاقے میں حاصل کرنے کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کاشف علی شیرو نے پریٹ آباد میں نادرا کے نیشنل رجسٹریشن سینٹر (این آر سی) کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان، چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی شریک ہوئے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ اس موقع پر میئر کاشف علی شیرو نے کہا کہ نئے نادرا سینٹر کے...
معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرون ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے بارے میں بات کی ہے۔ چاہت فتح علی خان جو دنیا بھر میں اپنے وائرل ہونے والے گانے "بدو بدی" اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، پر گزشتہ ماہ ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران ایک نامعلوم افراد نے اُن پر انڈوں سے حملہ کیا تھا۔ چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈز نے ان کی تصاویر لینا چاہیں۔ اسی دوران اچانک چند لوگوں نے ان پر انڈے پھینکے، یہ واقعہ گلوکار کیلئے تکلیف دہ اور ذلت آمیز تھا اور وہ اس وقت...
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کشمیر کے جوانوں نے بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان شہداء کی قربانیوں اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے 27 اکتوبر کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضے کی مناسبت سے یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ انڈیا نے 1947ء کے تقسیم ہند کے طے شدہ فارمولے اور معاہدے کو رد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اپنی فوج داخل کر کے غاصبانہ قبضہ کیا، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست...
رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رُوندو کے بعد انتظامیہ نے کھرمنگ کے ہِندی گاؤں میں بھی نقل و حرکت کی ہے، جس پر عوام کو تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ تھلاکھور میں عوامی ایکشن کمیٹی ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ایک اہم عوامی جرگہ منعقد ہوا۔ جرگے میں گلگت بلتستان میں نافذ کیے جانے والے متنازعہ قوانین خصوصاً گرین ٹورزم اور لینڈ ریفارمز بل کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعے خطے کی عوامی ملکیتی زمینوں اور پہاڑوں پر غیرقانونی قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ رہنما عوامی ایکشن کمیٹی سید شبیر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم دورۂ سعودی عرب کےلیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہو گئے ہیں ،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کےلیے روانہ ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ شامل ہیں۔ پاک, افغان طالبان مذاکرات , تیسرا دور شروع مزید :
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول سٹاف، ایئرچیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل سٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ کیا پاک افغان جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟ ویڈیو تجزیہ ڈاکٹر نوید الٰہی آئی ایس پی آر کے...
—فائل فوٹو کراچی میں رواں سال ٹرین کی زد میں آکر 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں رواں سال ٹرین کے زد میں آکر 35 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سب سے زیادہ تعداد فروری اور جولائی کے مہینوں میں دیکھی گئی ان ماہ میں 5، 5 افراد ٹرین کی زد میں آئے۔اسی طرح یہ مارچ اور اگست کے مہینے میں 4، 4 افراد جبکہ مئی اور جون میں 3، 3 افراد ٹرین کی زد میں آئے۔ کندھ کوٹ:رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا،8افراد جاں بحقکندھ کوٹ میں رکشہ ٹرین کی زدمیں آگیا ،8افراد جان... ریل گاڑی کی زد میں آنے والوں کی تعداد اپریل اور ستمبر میں 2، 2 جبکہ جنوری میں 1 ریکارڈ کی گئی۔اکتوبر...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ایئرچیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلادیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیپرا کا حالیہ ریویو فیصلہ دراصل عوام، خصوصاً کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، نہ کہ ان کے خلاف۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض حلقے اس فیصلے کو غلط رنگ دے کر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ کہا کہ کے الیکٹرک ایک نجی ادارہ ہے، اور اس کی کارکردگی کو سرکاری اداروں جیسے آئیسکو، فیسکو، اور گیپکو سے بہتر ہونا چاہیے، مگر یہ سرکاری ادارے ریکوری، لائن لاسز اور سروسز میں کہیں آگے ہیں۔ نیپرا کا...
پمز ہسپتال میں سیئنر ڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی ہے۔ ٹرینی ڈاکٹر نے درخوات میں بتایا کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا اور ڈاکٹر عبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا۔ ڈاکٹر ابرہیم نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بھی بند رکھا۔ درخواست میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنی کارکردگی کے ذریعے ثابت کریں گے کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ کرک میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جب عمران خان نے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کا نام تجویز کیا تو وہ لوگ شور مچانے لگے جو نوجوان قیادت کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا میں حکومت واقعی عوام کی ہے، اور وہ صوبے کے نوجوانوں کو قیادت میں فعال کردار دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اڈیالہ جیل گئے تو اسی وقت...
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل ہوگا. وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے جبکہ دورۂ ریاض میں وزیرِاعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پاک سعودی قیادت...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ Tagsپاکستان
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ راولپندی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جہاں علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔ سماعت کے سلسلے میں استغاثہ میں سے 5 گواہان اور مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ حاضر ہوئے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ عدالت میں علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی پیش نہیں ہوا جس پر جج نے پانچویں مرتبہ...
کلیم اختر: پنجاب سوشل سیکیورٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرے 15 ٹرک روانہ کر دیے۔ روانگی کی تقریب میں صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے ٹرکوں کو روانہ کیا، جبکہ کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی، وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر اظہر حسین منہاس اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ یہ ٹرک 800 متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن اور دیگر ضروری سامان لے کر روانہ کیے گئے ہیں۔ امدادی سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلاب زدگان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے ہیں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد: سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوگئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک ہیں۔ ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور دیگر شعبوں کے نامور لوگ شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیرِ اعظم پائیدار ترقی، اقتصادی...
ویب ڈیسک: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا پاسپورٹ بلاک لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں پاسپورٹ بلاک کرنے پر درخواست دائر کی تھی۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تب میں جیل میں موجود تھا، مجھے بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ Ansa Awais Content Writer
احمد منصور : شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلہ دیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی فریم ورک رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تھی۔ مردہ کتے مختلف سیکٹرز سے اٹھائے گئے اور اگر کسی نے انہیں خود مارا تو سینیٹیشن عملے کا کام صرف انہیں اٹھانا تھا۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک پمز ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز رپورٹ ہوئے، اس لیے معاملے کا صرف ویلفیئر کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس...
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔ چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان...
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی۔شعبہ تعلقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا آغاز کردیا ہے، جس کا موضوع جیو اے آئی برائے جنگلاتی معلومات، ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کورس انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ازنیٹ) کے تعاون سے 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔اس کورس کا مقصد ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) اور جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS) کو جنگلات کی مؤثر نگرانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور زمین کے پائیدار انتظام میں استعمال کرسکیں۔اس پروگرام کے ذریعے...
پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر کا زیرتربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا۔ درخواست کے متن میں بتایا گیا ہے کہ برن سینٹر کے انچارج ڈاکٹرعبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا۔ ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ سینئر ڈاکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بند رکھا۔ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں اہم پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے گندم کی ترسیل پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کر دی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
’سپورٹ عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں‘، رانا سکندر حیات کی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیو وائرل
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
یومِ سیاہ کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفرِدی نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ کے پی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، جبکہ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ...