ایم آر آئی کی رپورٹ بہتر ہے، وجہ ڈاکٹر سے معلوم کریں، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ایم آر آئی کرایا، جس کے نتائج کو انہوں نے بے حد شاندار قرار دیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال اپنے دوسرے طبی معائنے کی وجہ خود بیان کی ہے، اس اعلان نے ان کی صحت سے متعلق نئے سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاہاں میں نے ایم آر آئی کرایا، سب کچھ بہترین تھا، رپورٹ مکمل طور پر شفاف ہے، ڈاکٹرز نے کہا کہ میری عمر کے لحاظ سے یہ سب سے اچھی رپورٹس میں سے ایک ہے۔
79 سالہ ٹرمپ جو امریکی تاریخ کے معمر ترین صدور میں شمار ہوتے ہیں ، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایم آر آئی کی ضرورت کیوں پیش آئی، ان کا کہنا تھا کہ تفصیلات ڈاکٹرز سے پوچھ لی جائیں۔
ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس غیر معمولی دوسرے میڈیکل ٹیسٹ کی تفصیلات عام نہیں کیں جب کہ عموماً امریکی صدور سال میں ایک بار مکمل معائنہ کرواتے ہیں۔
رواں سال کے اوائل میں وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ صدر ٹرمپ کو ٹانگوں میں سوجن کی شکایت کے بعد معائنہ کیا گیا تھا اور انہیں دائمی وریدی کمزوری کی تشخیص ہوئی، یہ وہ حالت ہے جس میں رگوں کے اندر خون واپس دل کی جانب بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیماری عموماً عمر کے ساتھ بڑھتی ہے اور اس کے نتیجے میں ٹانگوں میں سوجن، درد یا کھنچاؤ کی شکایت ہوسکتی ہے۔
صدر ٹرمپ کی صحت پر توجہ اس وقت مزید بڑھی جب ان کے دائیں ہاتھ پر بار بار ظاہر ہونے والے نیل اور خراشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئیں۔
اس بارے میں وائٹ ہاؤس کے معالج ڈاکٹر شان باربابیلا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خراشیں زیادہ مصافحہ کرنے اور روزانہ استعمال ہونے والی اسپرین کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں جو خون پتلا کرنے کے باعث جلد پر نشان چھوڑ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں بات ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر رپورٹس خراب ہوتیں تو میں خود بتا دیتا لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ عمر کے لحاظ سے بہترین رپورٹ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔