دوحہ(نیوز ڈیسک)قطر نے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر پانچ دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

چھٹیاں 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی، جو کہ یومِ عرفہ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی۔

قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کی بنیاد پر یومِ عرفہ جمعرات، 5 جون 2025 کو متوقع ہے، جب کہ عید الاضحیٰ اگلے دن یعنی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔ تاہم حتمی فیصلہ 27 مئی کو چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ 28 مئی سے شروع ہوگا، بصورت دیگر 29 مئی سے آغاز ہوگا۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی یومِ عرفہ کی تعطیل کے بعد عید کے تین دن کی چھٹی دی جائے گی، جو جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون تک جاری رہیں گی۔

تاہم، دونوں ممالک میں چھٹیوں کی حتمی توثیق چاند کی رؤیت سے مشروط ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے، ہر صورت ان کو رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ری ویمپنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹرکچر اور نئے سیزن سے متعلق کئی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے متعلق جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں ٹاپ 6 ٹیموں کے ساتھ باقی 2 ٹیمز کے کوالیفکیشن کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کی 6 ٹیموں کے علاوہ باقی 12 ٹیموں کی آپس میں حنیف محمد ٹرافی کھیلنے کی تجویز بھی دی گئی۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ کی 2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ری ویمپنگ کمیٹی کیاجلاس سیقبل ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، بغور جائزے کے بعد ٹیموں کے کوچز میں رد وبدل کا امکان ہے۔ کئی کوچز کے کنٹریکٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے توسیع نہیں کی جائے گی، نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئے کوچز کی بھرتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا جبکہ تعیناتی کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کیخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنےکیخلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان
  • علی امین گنڈاپور کا سوات سانحہ کی متاثرہ ڈسکہ فیملی کیلئے بڑا اعلان
  • پی سی بی کا جلد نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کسی بھی فارمیٹ میں اچھی نہیں، عاقب جاوید کا اعتراف
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس سننے والے بینچ میں شامل جج کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
  • سوما، ہوما اورشوما (پہلا حصہ)
  • خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خطرہ، عوام الرٹ رہیں
  • ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان اور متعدد مقامات پرسیلاب کا الرٹ جاری