برطانیہ؛ حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش گلوکار پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
آئرش ریپر لیام او ہانا نے مشہور زمانہ ہپ ہاپ بینڈ کے میوزیکل کنسرٹ کے دوران حزب اللہ کا پرچم لہرایا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ برس نومبر کو لندن کے فورم کینٹش ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
تاہم گزشتہ ماہ اس میوزیکل کنسرٹ کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر ریپر لیام او ہانا کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کے ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ گلوکار نے جان بوجھ کر حزب اللہ کی حمایت میں ان کا پرچم لہرایا۔
گلوکار لیام اوہانا پر حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر دہشت گردی کے قانون کے تحت فردِ جرم عائد کردی گئی۔
ان کو 18 جون 2025ء کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہونا پڑے گا جہاں انھیں سزا بھی سنائی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب بینڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ انھوں نے کبھی حماس یا حزب اللّٰہ کی حمایت نہیں کی البتہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت ضرور کی ہے۔
بینڈ کے منیجر نے مزید کہا کہ یہ ویڈیوز سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلائی گئی ہیں تاکہ ہمیں فلسطین کی حمایت پر خاموش کروایا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی حمایت
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔