خضدار، اسکول بس دھماکے کے مزید دو زخمی شہید ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سکیورٹی ذرائع نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ مینگل اے پی ایس بس پر حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو اور طلباء شہید ہو گئے، جبکہ 4 بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ مینگل اے پی ایس بس پر حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔ جس کے بعد حملے میں شہید ہونے والے طلباء کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہیے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے میں
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔