Islam Times:
2026-07-24@06:10:28 GMT

سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی سطح پر آگیا اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 466 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 971 روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر اضافے سے کی قیمت 3 فی تولہ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے