ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا سندھ حکومت کے تمام محکمے بشمول محکمہ صحت، بلدیات، پولیس اور بلدیاتی ادارے ایسی صورتحال میں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے جاری بیان میں قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی گرمی سے ہیٹ ویو کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ایسے میں سندھ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مناسب انتظامات کرے تاکہ ہیٹ اسڑوک کے شکار شہریوں کو فوری طبی امداد ملے، شہر میں بڑھتی ہوئی بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی نفری بڑھائی جائے، بائیک، رکشہ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کے لئے مصروف شاہراہوں پر ہیٹ اسڑوک سے بچاؤ کے کیمپ لگائے جائیں جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی سہولت ہو، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے تاہم سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا سندھ حکومت کے تمام محکمے بشمول محکمہ صحت، بلدیات، پولیس اور بلدیاتی ادارے ایسی صورتحال میں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ حکومت

پڑھیں:

تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں،سندھ حکومت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش کی فراہمی ناممکن قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں 740 عمارتیں مخدوش ہیں جن میں سے 51 انتہائی خطرناک ہیں، انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 11 خالی کرالی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں کہ مخدوش عمارتوں کے تمام مکینوں کو رہائش فراہم کرے، حکومت دستیاب وسائل میں کچھ خاندانوں کو عارضی متبادل رہائش دے سکتی ہے، ماضی میں سندھ حکومت
نے سیلاب متاثرین اور کووڈ مریضوں کو عارضی شیلٹرز دیے تھے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھار ٹی نے لیاری بغدادی میں گرنے والی عمارت کے اطراف موجود ناقابل رہائش عمارتوں کو گرانا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنرکراچی حسن نقوی کو 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سمیت دیگر افسران بھی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی عمارت کے گرنے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کریگی جب کہ کمیٹی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • (سندھ حکومت)مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنے سے انکار
  • تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں،سندھ حکومت
  • گورنر سندھ کا لیاری لواحقین کو پلاٹ اور راشن فراہم کرنے کا اعلان
  • پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے:مصطفی کمال
  • پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ساری منصوبہ بندی ناکام ہو رہی ہے، مصطفی کمال
  • لیاری حادثہ: لواحقین کو 80 گز پلاٹ، راشن فراہم کرنے کا اعلان
  • چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش ہوئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، حافظ نعیم
  • چین نے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کر دی
  • نئی نمبر پلیٹ کا مسئلہ!