کراچی: ٹریفک قوانین توڑنے والی 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ہزاروں موٹر سائیکلز، ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں خستہ حال، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چیکنگ پوائنٹس قائم کر کے ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز، موٹر سائیکل سواروں اور غیر قانونی تبدیلیوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے رواں سال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 15ہزار چالان شہری اپنی اور دوسروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائیں، ٹریفک پولیسکریک ڈاؤن کے دوران 50 ہزار 467 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔
فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے والی 4 ہزار 692 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن ہیوی اور لائٹ گاڑیوں کی فٹنس معطل کی گئی ان کی تعداد 676 ہے۔
اس کے علاوہ 160 خستہ حال بوسیدہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کر دیے گئے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی اضافی سیٹوں والے رکشوں کی آمد و رفت پر 15 اپریل سے 14 جون 2025ء تک پابندی نافذ کی گئی ہے۔
اس ضمن میں اضافی سیٹوں والے 15 ہزار 923 رکشوں کے چالان کیے گئے اور 142 ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گاڑیوں کے خلاف
پڑھیں:
جنید صفدر کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کے چالان پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو شاباش دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جنید صفدر کی گاڑی پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جس پر مریم نواز نے پولیس وارڈن کو شاباش دی۔
جنید صفدر کے ساتھ موجود سیکورٹی کی گاڑی کا چالان کیا گیا اور وارڈن نے سیکورٹی گاڑی میں سوار محمد علی کا چلان کیا۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے کا چالان
لیک سٹی میں بلیک پیپر لگانے پر گاڑی کا 5 سو روپے کا چلان کیا گیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بلیک پیپر والی گاڑی کو روکا اور وارڈن محمد امجد نے بغیر کسی دباؤ میں آئے رات کو 8 بج کر 30 منٹ پر لیک سٹی کے قریب 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈن کو شاباش دی اور کہا کہ قانون کی پاسداری سب کے لیے برابر ہے۔