لاہور، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سالانہ امتحانات 2025 کا باقاعدہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سولہ امتحانی مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سے ہو چکا ہے۔ اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے ملک بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں طلباء و طالبات کیلئے علیحدہ سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طلباء و طالبات کو
پڑھیں:
راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
راولپنڈی:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔
پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔
بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح صرف 39.87 فیصد رہی۔
پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، اراکین صوبائی اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔
پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور حنیف عباسی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔