دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
نیویارک / میانمار: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کو میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا افراد جاں بحق ہو گئے۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ 2025 میں روہنگیا پناہ گزینوں کی سمندر میں سب سے بڑی ہلاکت خیز سانحہ ہو گا۔
یو این ایچ سی آر (UNHCR) کے مطابق ایک کشتی میں 267 افراد سوار تھے، جو 9 مئی کو ڈوب گئی، اور صرف 66 افراد بچ پائے۔ اگلے دن 247 افراد پر مشتمل ایک اور کشتی الٹ گئی، جس میں سے صرف 21 افراد زندہ بچے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یہ افراد یا تو بنگلہ دیش کے کاکس بازار کیمپوں سے فرار ہو رہے تھے یا میانمار کی ریاست راکھین سے جان بچا کر نکلے تھے، جہاں فوج اور اراکان آرمی کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق صرف 2024 میں 657 روہنگیا افراد سمندری سفر کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ روہنگیا مسلمان کئی دہائیوں سے میانمار میں ظلم و ستم، شہریت سے محرومی، اور نسلی امتیاز کا شکار ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد خستہ حال کشتیوں کے ذریعے بنگلہ دیش، ملائیشیا اور انڈونیشیا جانے کی کوشش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
آسٹریلیا میں سیلابی طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں پھنس گئے، تین ہلاک
سڈنی: آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے تین افراد ہلاک اور ہزاروں افراد محصور ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک 590 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں کئی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھتوں سے نکالا گیا۔
حکام کے مطابق 50,000 سے زائد افراد کو انخلا کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ 140 فلڈ وارننگز جاری ہیں۔ 9,500 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں، اور 100 سے زائد اسکول بند ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے۔
مڈ نارتھ کوسٹ کا علاقہ کندل ٹاؤن مکمل طور پر دنیا سے کٹ چکا ہے۔ ایک نرس نِکول سموٹ نے بتایا کہ وہ 67 بوڑھے افراد کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ وہیں پھنسی ہوئی ہیں۔
ادھر طوفانی بارشوں کے باعث ماننگ دریا میں 100 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ مقامی خاتون شیرینہ پیک کو بدھ کی رات دو بجے ان کے فارم ہاؤس سے نکالا گیا، مگر ان کی تمام قیمتی اشیاء بہہ گئیں۔
موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق جمعہ تک مزید 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، جس سے مزید خطرناک فلیش فلڈز ہو سکتے ہیں۔