بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور “بیلٹ اینڈ روڈ” میں شریک ممالک اور برادر صوبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تین بڑے نمائشی علاقوں کی 15 تھیم پر مبنی نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں، جو مغربی چین میں کھلے پن اور تعاون، مغربی چین کی صنعت میں نئی توانائی، اور مغربی چین میں بہتر زندگی کے موضوعات پر محیط ہیں۔ ان نمائش گاہوں کا کل رقبہ 2 لاکھ مربع میٹر ہے، جہاں دنیا بھر کی تازہ ترین سائنسی و تکنیکی کامیابیوں اور خصوصی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں ،مغربی ہوائوں کے سلسلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، میانوالی اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، ملتان، جھنگ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کرم خیبر اور کوہاٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ژوب، موسی ٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی چائنا- انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت
  • اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر
  • انٹرنیشنل قوتوں نے بھی مانا کہ ہم جیت چکے ہیں، عامر الیاس رانا
  • سلک روڈ کلچر سینٹر میں چوتھے انٹرنیشنل جیز فیسٹیول کا انعقاد
  • غزہ میں قحط، مغربی تہذیب کی سفاکیت
  • بھکر؛ شادی میں شرکت کیلیے آنے والی 4 سالہ ننھی بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی
  • برطانیہ میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا خطرہ
  • جنوب مغربی چین میں خوفناک لینڈ سلائیڈ: 4 افراد ہلاک، 17 پھنس گئے