آئس فیکٹری مالکان کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ،برف کا بلاک مہنگا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)رائے ونڈ آئس فیکٹری مالکان کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ،برف کا بلاک مہنگا ہونے سے غریب آدمی ٹھنڈا پانی پینے سے قاصر ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی آئس فیکٹری مالکان نے ناجائز منافع خوری شروع کردی ،5سو روپے میں فروخت ہونیوالا برف کا بلاک 8سو روپے تک فروخت ہونے لگا ہے آئس ڈیلرز بھی ناجائز منافع خوری میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں عام آدمی ٹھنڈا پانی پینے سے بھی قاصر نظر آرہا ہے ،بیس اور پچاس روپے میں برف خرید کر گزارا کرنے والے گاہک اب 100روپے سے کم برف خریدنے سے قاصر ہیں برف کی اچانک بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہری پریشان ہیں ،ادھر رائے ونڈ شہر کے درجنوں مقامات پر برف فروخت کرنیوالے افراد کا کہنا ہے کہ برف کارخانوں سے مہنگی برف ملنے پر لوگ ان کیساتھ جھگڑا کرتے ہیں ،آئس فیکٹری مالکان اپنی من مرضی کے ریٹ پر برف فروخت کرتے ہیں انکو ضلعی انتظامیہ سمیت کوئی پوچھنے والا نہیں ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برف کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برف کا
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا