عمران خان اور بشریٰ بی بی سے منگل کو جیل میں کون ملے گا؟ فہرست بھجوا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلہ سے کل جیل میں ملنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان اور دیگر راہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں کون کون ملاقات کرے گا۔؟ فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، علی محمد کے نام شامل ہیں۔ ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، پی ٹی آئی راہنما بانی سے ملاقات کے لئے جیل جائیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی فہرست میں
پڑھیں:
گرمی کی شکایت، عمران خان و اہلیہ کیلئے روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیئے گئے
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیےروم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیئے گئے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں گرمی کی شکایت کی تھی جس پر بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل نے عمران خان اور سابق خاتون اول کے لیے بڑے سائز کے ایئرکولر اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کیے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گرمی کے پیش نظر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو پہلے بھی جیل کمپاؤنڈ میں روم کولر کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی جانب سے اس سہولت کو ناکافی قرار دیا گیا تھا۔
ذائع کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شکایت پر ان کے اہلخانہ نے دو نئے بڑے سائز کے روم کولر اڈیالہ جیل بھجوائے ہیں جو سابق وزیراعظم اور سابق خاتول اول تک پہنچا دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں دونوں کے اہلخانہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کچھ نئے کپڑے بھی بھجوائے ہیں جو ضروری پراسس کے بعد جیل کےاندر دونوں تک پہنچا دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ آج عمران خان اور ان کی اہلیہ سے اہلخانہ نے ملاقات کی، عمران خان سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی جس میں بانی کی صحت، زیر سماعت کیسز اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق