انتظامی مسائل کے باعث 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی لاہور کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 305، 304 اور پی اے 406 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں ای آر 503 اور 505 میں 6 سے7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ کراچی لاہور کی 2 پروازوں 9P843، 9P847 میں سوا گھنٹے تاخیر ہے۔
سکولوں میں آج سےگرمیوں کی تعطیلات کا آغاز
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے شارجہ، دمام اور استنبول کی 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، بینکاک اور ریاض کی 4 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لاہور لاہور لاہور
پڑھیں:
پنجاب کے انتظامی و پولیس افسروں کی اہلسنت کے اکابرین سے ملاقات
لاہور (نیوز رپورٹر ) حکومت پنجاب کے انتظامی و پولیس افسران کی محکمہ داخلہ پنجاب میں اہل سنت وجماعت کے اکابرین سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اہل سنت و جماعت کی جانب سے علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی محمد عابد مبارک المدنی، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی اور علامہ محمد اشرف گورمانی نے شرکت کی۔ انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری اوقاف پنجاب، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجاب اور متعلقہ سینیئر افسران نے ملاقات میں شرکت کی۔ اہم ملاقات کے دوران پنجاب میں مدارس و مساجد کی تنظیم اور دیکھ بھال بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انتظامی افسران نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب صوبے میں کسی بھی مسجد کو بند کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت پنجاب کسی مسجد کو بند نہیں کریگی بلکہ صرف اْن مدارس کیخلاف کارروائی ہوگی جو کسی شرپسندی میں ملوث ہوں گے۔ جماعت علماء نے کہا کہ پنجاب میں تمام مکاتب فکر کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور مسائل کے حل کے حوالے سے پنجاب حکومت کا طرزِ عمل حوصلہ افزا ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ظلم اور فتنہ کی بیخ کنی کیلئے باہمی سطح پر موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کروائی کے حکومت صرف جرم اور فتنہ کے خلاف ہے، کسی مذہب یا مسلک کے خلاف ہرگز نہیں۔