’’ہم قرض میں ڈوب چکے ہیں‘‘ – کار میں زہر کھا کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ڈہرادون / پنچکولہ: بھارت میں بڑھتے قرض اور غربت نے ایک اور خاندان کو نگل لیا۔ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ڈہرادون سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل ایک خاندان نے ہریانہ کے شہر پنچکولہ میں کار میں زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 42 سالہ پربین متل، اس کی بیوی، دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور والدین شامل ہیں۔ یہ خاندان مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ ہولناک قدم اٹھایا گیا۔
عینی شاہد پنیت رانا نے بتایا کہ انہوں نے کار میں بے حال افراد کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی، اور ایک مرد کو گاڑی سے نکالا جو مسلسل الٹیاں کر رہا تھا۔ اس شخص نے مرتے وقت بتایا کہ وہ قرض میں ڈوب چکے ہیں اور زہر کھا لیا ہے۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کار سے خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فارنزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری، غربت، اور حکومتی دعوؤں کی حقیقت پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی طیاروں کا خوف، بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانے کی تیار کرلی
نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔
، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
بھارت کی جانب سے اس منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی کو سونپی گئی ہے، جو نجی اور سرکاری اداروں سے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے درخواستیں طلب کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ ایک دفاعی مجبوری کے تحت لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا کسی حد تک توڑ کیا جا سکے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ رواں ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی چار روزہ فضائی جھڑپ میں پاکستانی جے-10 طیاروں نے بھارتی رافیلز کو مؤثر جواب دیا۔ اس جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جس کا اعتراف نہ چاہتے ہوئے بھی بھارتی میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں کیا گیا۔
پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے اس جھڑپ کے بعد کہا کہ ’یہ ایک یکطرفہ فتح تھی، جہاں پاک فضائیہ نے 0-6 کے اسکور سے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے۔‘
300 ملین نوری سال پر واقع عظیم الجثہ بلیک ہول 20 سال بعد متحرک، ماہرین فلکیات میں ہلچل