سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان ایک نیا معاشی مرکز بننے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر سمیت ملک بھر سے معروف کاروباری رہنما شامل تھے۔
دورے کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر کوئٹہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں صوبے میں سرمایہ کاری کے امکانات، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی مجموعی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا اور اس ضمن میں فیڈریشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ مسلسل نئی کامیابیوں کے حصول کے لئے یانگ پائنیئرز کے نصب العین کو فروغ دیا جائے، چینی صدر ہواوے کا ہارمونی او ایس ترقی پذیر ممالک کو “ڈیجیٹل اعتماد” فراہم کرتا ہے ، چینی میڈیا چین  ملائیشیا کے حوالے سے  قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم چین میں 2025 کے لیے ثقافتی طاقتور ملک کی تعمیر پر فورم کا افتتاح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے کے لیے

پڑھیں:

اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے

لاہور:

پچھلے 2 برس میں شعبہ مصنوعی ذہانت میں کام کرتی مغربی آئی ٹی کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے باعث تگنی چوگنی بڑھ چکی ہے۔ 

مثلاً اکتوبر 24ء میں چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی، اوپن اے آئی کی ویلیو 157 ارب ڈالر تھی جو محض ایک سال میں آج 500 ارب ڈالر ہو چکی۔ 

اسی طرح اب بہ لحاظ مارکیٹ ویلیو دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ، این ویڈیا( 4.459 ٹریلین ڈالر) بن چکی جو اے آئی میں مستعمل مصنوعات بناتی ہے۔ 

مسئلہ یہ ہے ، اوپن اے آئی سمیت کئی بڑی اے آئی کمپنیاں ابھی منافع بخش نہیں بن سکیں ۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر انھوں نے جلد منافع نہ دیا تو انویسٹرز میں کمپنیوں سے سرمایہ واپس نکالنے کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔ 

گویا 2000ء میں جیسے ’’ڈاٹ کام ببل‘‘ پھٹا تھا اسی طرح اے آئی کا بلبلہ بھی پھٹ سکتا جو عالمی معیشت پر بڑے منفی اثرات مرتب کریگا ۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کا مغربی بالکنز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان
  • نوبیل انعام برائے معاشیات 3 ماہرین کو دینے کا اعلان
  • پاکستان، کویت مضبوط تجارتی تعلقات علاقائی اقتصادی ترقی کی کلید ہیں، سردارطاہرمحمود
  • ہیلیون کی شمولیت سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ
  • چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرتے رہنے کو تیار ہے،چینی وزارتِ خارجہ
  • ملک کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ، دشمن انتشار پھیلانے کی سازش کی سہولت کاری کررہا ہے، وفاقی وزیرپروفیسراحسن اقبال
  • اے آئی میں سرمایہ کاری کا بلبلہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے
  • عوام کی بدحالی اور معاشی ترقی کے دعوے
  • پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو پہلے آنا چاہیے تھا، — سعودی شہزادہ منصور
  • سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل، سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی شہزادہ