WE News:
2026-07-24@15:25:11 GMT

ہونڈا کمپنی کا نئی ای وی لانچ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

ہونڈا کمپنی کا نئی ای وی لانچ کرنے کا فیصلہ

سرمایہ کاری میں کمی کے باوجود ہونڈا کمپنی نئی ای وی لانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوری 2025 میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ہونڈا نے سنہ 2031 تک اپنی سرمایہ کاری کو 69 بلین ڈالر سے کم کر کے 48 بلین ڈالر کر دیا ہے۔ سی ای او توشی ہیرو مائیبے نے ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی سنہ 2030 تک عالمی فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 30 فیصد سے بھی کم کرنا چاہتی ہے۔

ہونڈا 0 سیریز 2026 میں شروع ہوگی

اس کے باوجود ہونڈا نئی ای وی لانچ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور وہ 0 سیریز 2026 میں سیلون کے ساتھ ڈیبیو کرے گی جو اس کی پرانی تصوراتی گاڑی کا پروڈکشن ورژن ہے۔

سنہ 2027 اور 2028 کے درمیان 3 الیکٹرک  ایس یو ویز  ریلیز کرے گی۔

ہونڈا پرولاگ ایس یو وی جو جنرل موٹرز کے اشتراک کے ساتھ تیار کی گئی ہے سنہ 2028 میں ایک نئی شکل حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیے: ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل اب قسطوں پر بھی دستیاب

چین میں ہونڈا ڈونگفینگ اور جی اے سی  کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے اپنی الیکٹرک لائن اپ کو آگے بڑھا رہی ہے۔ نئے ماڈلز میں GT الیکٹرک سیڈان اور وائی ای پی 7 اور وائی ای ایس 7 شامل ہیں۔

ہونڈا نے تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا یہ گاڑیاں چینی مارکیٹ سے باہر پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

جنرل موٹرز کے ساتھ اپنی ہائیڈروجن پارٹنرشپ کے اختتام کے بعد ہونڈا اب آزادانہ طور پر ہائیڈروجن گاڑیاں بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

ہائیڈروجن سے چلنے والا ایک نیا ماڈل سنہ 2027 میں ریلیز ہونے والا ہے۔ کمپنی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوں گی یا منتخب مارکیٹوں تک محدود رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ہونڈا ہونڈا نئی الیکٹرک گاڑی ہونڈا نئی ای وی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ہونڈا ہونڈا نئی ای وی نئی ای

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور صوبوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان گندم کے ذخائر، سپلائی اور قیمتوں کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے تفصیلی مشاورتی اجلاس میں اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اس سال پاکستان میں گندم کا بحران پیدا ہوسکتا ہے؟

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک میں گندم کی قلت پیدا نہ ہو اور مارکیٹ میں قیمتوں کا استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

پاسکو کے ذخائر صوبوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ

مشاورت کے دوران طے پایا کہ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن، ‘پاسکو’، کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق جاری کیے جائیں گے تاکہ طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو کم کیا جا سکے۔

تاہم اجلاس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے، جس کے باعث اضافی گندم درآمد کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے اور گندم کی مسلسل فراہمی برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے درآمد کی جائے گی۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف طلب پوری ہوگی بلکہ مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام میں بھی مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا بیان

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:صوبوں کے درمیان گندم کی ترسیل پر پابندیاں، بلوچستان میں آٹے کا شدید بحران، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ان کے مطابق پاسکو کے موجودہ ذخائر فوری طور پر صوبوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ قلت سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ صوبوں کی مجموعی ضرورت دستیاب سرکاری ذخائر سے زیادہ ہے، اس لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملکی ضروریات پوری ہوں گی اور گندم کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

حکومت اس سے قبل بھی گندم کی فراہمی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کرتی رہی ہے۔

حالیہ فیصلے کا مقصد بڑھتی ہوئی طلب، صوبوں کی ضروریات اور ممکنہ سپلائی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت انتظامات کرنا ہے، تاکہ ملک بھر میں گندم اور آٹے کی دستیابی متاثر نہ ہو اور عوام کو مناسب نرخوں پر اشیائے خور و نوش فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 لاکھ ٹن گندم پاسکو درآمد کرنے کا فیصلہ گندم وفاقی حکومت وفاقی وزیر

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا