پنجاب کے 17اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )پنجاب حکومت نے صوبے کے 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کے لیے نیا ترمیمی بل تیار کر لیا دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت صارف عدالتوں کے اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل کیے جائیں گے.
(جاری ہے)
بل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت سے اضلاع میں ایک یا زائد صارف عدالتیں بھی قائم کی جا سکیں گی جب کہ صارف کی شکایت پر متعلقہ افسر ملزم کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا. ترمیمی بل پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کے دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو شکایات کے فوری اور موثر ازالے کے لیے ایک جامع نظام فراہم کرنا ہے تاہم ماہرین قانون اور شہری حلقوں کی جانب سے اس بل پر ممکنہ تحفظات بھی سامنے آ سکتے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور:ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5 میں ایک گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ڈیفنس بی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 53 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔