یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری
پڑھیں:
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیےسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات
مزید :