اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ایف آئی اے نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور گولڈ برآمد کر لیا۔

ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے فاطمہ ہسپتال، سولجر کراچی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد رضا اور حسنین کے نام سے ہوئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 50600 امریکی ڈالر ،1500 یورو،ایک لاکھ روپے ، 10 تولہ سونے کے سکے اور 3 عدد موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کر لئے گئے ۔

ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں ۔ازیں ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی میں نجی بینک کے منیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں ذیشان عباس اور عبدالکریم شامل ہیں۔ ملزم ذیشان عباس نجی بینک میں بطور ریلیشن شپ منیجر تعینات ہے۔چھاپہ مار کارروائی نجی بینک کی خیابان شہباز برانچ واقع ڈی ایچ اے میں کی گئی۔چھاپے کے دوران ملزمان سے 9000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ۔ دریں اثناء ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی اقامہ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والا مسافر آف لوڈ کر دیا۔

آف لوڈ ہونے والے مسافر کی شناخت محمد مزمل کے نام سے ہوئی ۔ مسافر فلائٹ نمبر PA812 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا ۔مزید برآں ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مسافر نے پرواز G9-553 کے ذریعے عرب امارات جانے کی کوشش کی۔ مسافر کی شناخت واصف علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے ۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چھاپہ مار کارروائی کرنسی ایکسچینج ایف ا ئی اے ملزمان کے گرفتار کر کے دوران کے خلاف

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار