Express News:
2025-05-30@16:15:05 GMT

33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروادیا۔

قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے 33 ٹی20 میچز کھیلے لیکن 38 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر بھارت کا ہے، جس نے 31 مقابلوں میں 35 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، اسی طرح جنوبی افریقا نے 23 میچز میں 31، نیوزی لینڈ نے 27 مقابلوں میں 30 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

بنگلادیش نے سب سے کم 28 مقابلوں میں 22 نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا۔

واضح رہے کہ 2024 سے ابتک پاکستان نے اسی عرصے میں 10 اوپننگ پیئر بھی تبدیل کیے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مقابلوں میں کھلاڑیوں کو سے ابتک

پڑھیں:

میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی سرفراز کی پوسٹ وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔

اس میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں"۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

سرفراز احمد نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان، کپتان سلمان علی آغا سمیت کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی سرفراز کی پوسٹ وائرل
  • 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں شاہین وکٹیں لینے میں 4 نمبر پر
  • پی ایس ایل، بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس سسٹم کیوں نہیں؟ وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے
  • جینٹل مین گیم پر وار؛ کھلاڑیوں کی میدان پر ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل
  • پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
  • پہلا ٹی20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • فیفا کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی کو منفرد خراج تحسین، 10 نمبر جرسی پہننے والے عظیم کھلاڑیوں مین شامل
  • ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر ماڈرن کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیں گے، سلمان علی آغا